انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 3

انوار العلوم جلد 25 3 سیر روحانی (8) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ سیر روحانی (8) (فرمودہ 28 دسمبر 1954ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد "سیر روحانی" کے اہم موضوع پر تقریر کرنے سے قبل حضور نے احباب جماعت کو بعض ضروری امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:- کل کی تقریر ایسی حالت میں ہوئی کہ جیسا کہ میں نے بتایا تھا علاوہ سینہ میں درد، نزلہ کی شکایت اور بخار کی شکایت کے کمر کی درد بھی تھی جس کی وجہ سے بہت سے مضامین ذہن میں سے نکل گئے اور جو اصل مضمون آخر میں تھا جو کہ مقصود تھا تقریر کا وہ بھی بیان نہیں ہو سکا۔ تمہید میں سے بھی صرف تھوڑا سا حصہ مضمون کا بیان ہو سکا ہے۔ کا ہو سکا اس تکلیف کی وجہ سے کئی باتیں جن کے بیان کرنے کی کئی لوگوں نے خواہش کی تھی یا مختلف اداروں نے اپنے آپ کو متعارف کرانے کی خواہش کی تھی وہ میرے ذہن سے نکل گئے۔ اس لئے ان باتوں کو میں آج بیان کرتا ہوں۔ الاحمدیہ کے سالانہ معائنہ کے نتائج ایک تو خدام الاحمدیہ مجلس خدام الام کا سالانہ فیصلہ ہے کہ کونسی مجلس اچھی رہی۔ علاوہ خدام الاحمدیہ کی رپورٹوں کے مجلس خدام الاحمدیہ نے انسپکٹر بھیجوا کر مختلف انجمنوں کے کام دیکھے اور اس پر ایک فیصلہ کیا۔ ان کی رائے یہ ہے کہ کراچی کو 100/ 72 نمبر ملے ہیں اور لاہور کو 100/ 71 اور راولپنڈی کو 100 / 66 اور 44 گو کھو وال کو 18/100 اور خانیوال کو 100 / 4 ۔ یہ گویا پانچ جماعتیں اس ترتیب کے ساتھ آئیں۔