انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xix of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page xix

انوار العلوم جلد 25 ix تعارف کتب 1۔ علم کائنات کی نہر 13۔ علم موازنہ مذاہب کی نہر 2۔ علم جغرافیہ کی نہر 3- علم جہاز رانی کی نہر -14 -15 علم نباتات کی شہر علم توافق بین المخلوقات کی نہر 4۔ علم طب کی نہر 16۔ علم حیوانات کی نہر -5 علم ہندسہ کی نہر 17۔ علم معیشت کی نہر 6۔ علم ادب کی نہر 18۔ علم الاقتصاد کی نہر 7۔ علم معانی کی نہر 19۔ علم شہریت کی نہر 8۔ علم بیان کی نہر 20۔ علم بدء عالم کی نہر 9۔ علم النفس کی نہر 21۔ علم تاریخ کی نہر 10- علم علم کیمیاء کی نہر 22۔ علم موسمیات کی نہر 11۔ علم فلسفہ کی نہر 23۔ علم دینیہ کی نہر ۔ وغیرہ 12۔ علم منطق کی نہر (9) ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب کے نام پیغام جنوری 1956ء میں حضرت مصلح موعود نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب کے نام ایک پیغام تحریر کیا جو روزنامہ الفضل ربوہ میں 9 فروری 1956ء کو شائع ہوا۔ اِس پیغام کا نفس مضمون ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مقیم احمدیوں کو نظام وصیت میں شمولیت اختیار کرنے کی تحریک کرنے پر مبنی تھا۔ اس پیغام کے آخر پر حضور نے تحریر فرمایا:۔ برادران ! ہم کمزور اور ناتواں ہیں لیکن ہمارا خدا طاقتور اور ہمہ قوت ہے۔ ہمارے بس میں کچھ نہیں ہے لیکن وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔ یقین رکھو کہ اُس کی مدد تمہاری طرف دوڑی آرہی ہے۔ بلاشبہ وہ خود تمہارے دروازے پر کھڑا ہے اور اندر داخل ہونا چاہتا ہے۔ پس