انوارالعلوم (جلد 25) — Page 132
انوار العلوم جلد 25 132 احباب جماعت کے نام پیغامات پیغام بذریعہ تار از زیورچ سوئٹزر لینڈ مؤرخہ 1955ء-5-19 بر موقع عید الفطر ترجمه: وو پاکستان ، ہندوستان اور دنیا کے تمام احمدی بھائیوں کو عید مبارک ہو۔ میں ان سب کی مشکلات اور تکالیف کے دور ہونے اور روحانی ترقی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ خليفة المسيح از زیورچ مورخه 19 مئی) )الفضل 22 مئی 1955ء( پیغام بذریعه تار از زیورچ سوئٹزر لینڈ مؤرخہ 1955ء-5-20 بوقت 11 بجے شب " " خدا کا شکر ہے کہ تمام طبی ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں اور بیماری متعین کر لی گئی ہے۔ مشہور معالج ڈاکٹر بوسیو (Dr۔ Bosio) نے رپورٹوں کا مطالعہ کرنے کے بعد آج اپنی تشخیص سے مطلع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خون اور شریانیں اور باقی ہر چیز معمول کے مطابق پائی گئی ہے۔ لیکن یہ کہ مجھے بہت زیادہ آرام کرنا چاہیئے۔ اور اگر ممکن ہو سکے تو مجھے یہاں کچھ زیادہ عرصہ قیام کرنا چاہیے۔ پھر یہ کہ میری تقریریں زیادہ مختصر ہونی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ سال حملے کے نتیجے میں جو زخم لگا تھا وہ خطرناک تھا اور یہ کہ سرجن کی رائے درست نہیں تھی۔ ایکسرے فوٹو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چاقو کی نوک گردن میں ٹوٹ گئی تھی جو اب بھی اندر ہی موجود ہے۔ اور ریڑھ کی ہڈی (SPINAL CORD) کے قریب ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ جن خطرناک معائنوں سے بچنے کی کوشش کی جارہی تھی اب ان کی