انوارالعلوم (جلد 25) — Page 124
انوار العلوم جلد 25 ہو جاتا ہوں۔ 124 احباب جماعت کے نام پیغامات مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثاني از کراچی "19-4-1955ء بوقت نو بجے صبح )الفضل 24 / اپریل 1955ء( پیغام از کراچی مؤرخہ 1955ء-4-20 "برادران ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ آج 20 تاریخ ہے اور انشاء اللہ 30 کو ہم جا رہے ہیں۔ گرمی ان دنوں کراچی میں بڑی شدید پڑرہی ہے اور اس وجہ سے طبیعت میں کمزوری محسوس ہوتی ہے مگر باوجود سے ہ سے طبیعت میں کمزوری محسو ہوتی ہے مگر بود۔ اس کے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ بیماری کے بعض حصوں میں کمی ہے۔ آج ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب بڑے اصرار سے اپنا خیال ظاہر کرتے تھے کہ فالج حقیقی نہیں ہے بلکہ محض عرضی 3 ہے۔ چونکہ ہوائی سفر قریب آرہا تھا اس لئے خیال کیا گیا کہ ایک دفعہ دل کے ماہر ڈاکٹروں سے پھر مشورہ کر لیا جائے۔ چنانچہ کراچی کے سب سے بڑے ماہر قلب ڈاکٹر ایم شاہ صاحب جو اس فن کے سب سے بڑے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور امریکہ سے خاص طور پر اس کا مطالعہ کر کے آئے ہیں سے خواہش کی گئی کہ وہ ایک دفعہ جانے سے پہلے آلہ تحقیق قلب سے دل کا پھر مطالعہ کر لیں۔ چونکہ اُس آلہ کا گھر پر لانا نا ممکن تھا اس لئے ہسپتال میں دکھانے کا فیصلہ ہوا۔ چنانچہ میں آج صبح دس بجے وہاں گیا۔ ڈاکٹر شاہ صاحب نے نہایت محبت اور توجہ سے آلہ تحقیق قلب لگا کر دل کی حرکات کا مطالعہ کیا اور آلہ کھولنے کے بعد میری طرف دیکھ کر فرمایا کہ مبارک ہو دل سو فیصدی ٹھیک ہے۔ پھر فرمایا کہ ہوائی سفر کا فیصلہ نہایت مبارک ہے۔ میں آپ کو یہی مشورہ دینا چاہتا تھا مگر ڈرتا تھا