انوارالعلوم (جلد 24) — Page 32
انوار العلوم جلد 24 32 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب قطعی شده و کافر گشت۔ یعنی شیعہ حضرت صدیق اکبر کی خلافت کے منکر ہیں اور فقہ کی کتب میں لکھا ہے کہ جو شخص حضرت صدیق کی 61 " خلافت کا انکار کرے اس نے اجماع کا انکار کیا اور کافر ہو گیا ۔ (5) فتاویٰ عالمگیریہ میں لکھا ہے کہ مَنْ أَنْكَرَامَامَةَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ فَهُوَ كَافِرٌ وَ كَذَالِكَ مَنْ أَنْكَرَ خِلَافَةَ عُمَرَ 62 یعنی جو لوگ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی امامت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے منکر ہیں وہ سب کا فر ہیں۔ شیعہ علماء کا فتویٰ سنیوں کے متعلق شیعہ صاحبان کا فتویٰ سنیوں کے متعلق ذیل میں درج ہے:۔ (1) حضرت امام جعفر صادق فرماتے ہیں :- مَنْ عَرَفَنَا كَانَ مُؤْمِناً وَ مَنْ أَنْكَرَنَا كَانَ كَافِراً وَ مَنْ لَّمْ يَعْرِفْنَا وَ مَنْ لَّمْ يُنْكِرُ نَا كَانَ ضَالَّا “ 63 یعنی جس نے ہم ائمہ کو شناخت کر لیا وہ مؤمن ہے اور جس نے ہمارا انکار کیا وہ کافر ہے اور جو ہمیں نہ مانتا ہے اور نہ انکار کرتا ہے وہ ضال ہے۔ (2) حدیقہ شہداء میں یہ فتویٰ درج ہے کہ :- سوائے فرقہ اثنا عشریہ امامیہ کے ناجی نیست کشته شود خواہ بموت بمیرد یعنی سوائے شیعوں کے اور کوئی بھی ناجی نہیں خواہ وہ مارا جائے یا اپنی آپ موت مرے۔ یعنی سنی شہید بھی کافر ہے “۔ 64 (3) حضرت امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ :- اگر کسی شیعہ کوشنی کی نماز جنازہ میں شریک ہونا پڑے تو وہ یہ دعا کرے۔ اَللَّهُمَّ اِمْلَأَ جَوْفَهُ نَاراً وَ قَبْرَةً نَاراً وَ سَلِّطْ عَلَيْهِ الْحَيَّاتِ وَ الْعَقَارِبَ 65 یعنی اے خدا! تو اس کے پیٹ میں آگ بھر