انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 23 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 23

انوار العلوم جلد 24 23 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب کہ آجکل کے مسلمان جو تعریف نبی کی سمجھتے ہیں اس کے لحاظ سے حضرت مرزا صاحب ہر گز نبی نہیں اُن کو اسلام کی تعریف سے کیا غرض ہے اُن کی اپنی تعریف کی رُو سے حضرت مرزا صاحب نبی نہیں ہیں اور اس میں احمدی بھی ان سے متفق ہیں اور اسلام کی بیان کردہ اقسام نبوت میں سے ایک قسم جس کے کھلا رہنے کا ثبوت قرآن و حدیث سے ملتا ہے اگر اس کے کھلا رہنے کا احمدی دعویٰ کریں تو ان پر کیا اعتراض ہے ؟ کیا اسلام یہ نہیں کہتا کہ خدا تعالیٰ بعض لوگوں کو نبی کے نام سے پکار لیتا ہے ؟ (رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے کہ اگر میرا بیٹا ابراہیم زندہ رہتا تو ضرور نبی ہوتا۔ 32 ) اور کیا اسلام یہ نہیں کہتا کہ اولیاء امت پر خدا تعالیٰ کا الہام ہمیشہ اُتر تا رہے گا۔ (إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ التي كُنتُمْ تُوعَدُونَ (33) اور کیا حدیث یہ نہیں کہتی کہ کوئی شخص اپنے نفس کو اس بات سے محروم نہ سمجھے کہ کسی دن اللہ تعالیٰ کے حکم کو وہ اپنے نفس میں محسوس کرے اس کے بعد وہ اس حکم کو لوگوں کے سامنے بیان نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ اس سے ایک دن پوچھے گا کہ کیوں تو نے میری بات لوگوں کو نہیں بتائی ؟ اس پر وہ شخص کہے گا کہ اے خدا! میں لوگوں سے ڈرتا تھا کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے۔ اس پر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ لیکن اس کے ! میں زیادہ حقدار تھا کہ تو مجھ سے ڈرتا۔ 34 اسی طرح کیا اولیاء اسلام میں سے مولانا روم یہ نہیں فرماتے کہ چوں بدادی دست خود در دست پیر بہر حکمت کو علیم است و خبیر کو نبی وقت خویش است اے مرید زانکه او نور نبی آمد پدید! 35 یعنی جب تو اپنا ہاتھ اپنے پیر کے ہاتھ میں دیتا ہے اس غرض سے کہ وہ دین ا اسلام کو خوب جاننے والا اور واقف ہے اور اس لئے کہ اے مرید ! وہ اپنے وقت کا نبی ہے۔ اس لئے نبی ہے کہ نبی کا نور اس کے ذریعہ سے ظاہر ہو گیا۔