انوارالعلوم (جلد 24) — Page 369
انوار العلوم جلد 24 369 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان جواب: عام معنوں میں اس کا مطلب " اہم" ہے لیکن اس مفہوم کے لحاظ سے بھی اختلافات بنیادی نہیں ہیں بلکہ فروعی ہیں۔ عدالت کا سوال: احمدیوں کی تعداد پاکستان میں کتنی ہے ؟ جواب: دو اور تین لاکھ کے درمیان۔ وکیل کے سوال: کیا کتاب تحفہ گولڑویہ جو ستمبر 1902ء میں شائع ہوئی تھی مرزا غلام احمد صاحب کی تصنیف ہے؟ جواب: جی ہاں۔ سوال: کیا آپ کو یہ معلوم ہے یا نہیں کہ جس عقیدہ کا ذیل کے پیرا میں ذکر ہے وہ عامۃ المسلمین کا عقیدہ ہے: ”جیسا کہ مؤمن کے لئے دوسرے احکام الہی پر ایمان لانا فرض ہے ایسا ہی اس بات پر ایمان فرض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں۔ ایک بعث محمد ی جو جلالی رنگ میں ہے۔ دوسر ابعث احمدی جو کہ جمالی رنگ میں ہے۔“ جواب: عامۃ المسلمین کے نزدیک اس کا اطلاق صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا ہے لیکن ہمارے نزدیک اس کا اطلاق اصلی طور پر تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا ہے لیکن ظلی طور پر مرزاغلام احمد صاحب پر بھی ہوتا ہے۔ سوال: از راہ کرم 21 راگست 1917ء کے الفضل کے صفحہ نمبرے کے کالم نمبر اکو ملاحظہ فرمائیے جہاں آپ نے اپنی جماعت اور غیر احمدیوں میں فرق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ: ور نہ حضرت مسیح موعود نے تو فرمایا ہے کہ ان کا اسلام اور ہے اور ہمارا اور ، اُن کا خدا اور ہے اور ہمارا اور ، ہمارا حج اور ہے اور ان کا حج اور اسی طرح اُن سے ہر بات میں اختلاف ہے۔“ کیا یہ صحیح ہے ؟