انوارالعلوم (جلد 24) — Page 99
انوار العلوم جلد 24 99 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ” قادیانی مسئلہ “ کا جواب تمام چیزیں جو آرڈی نینس سٹور سے دی گئی تھیں یعنی ہتھیار ، بارود، خیمے ، سامان دیگر اور بستر وغیرہ وغیرہ سب کا سب 21۔K۔A بٹیلین یعنی فرقان سے واپس لے لیا گیا اور راولپنڈی سنٹرل ڈیو کو واپس کیا گیا۔ اب سر ٹیفکیٹ دیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ کی کوئی چیز اب فرقان فورس سے قابل وصول نہیں۔ دستخط D۔A۔D۔O۔S۔A۔K میجر -"Co-ord Dated 20 june 1950 کیا مولانا اس رسید کو پڑھ کر لَعْنَةُ اللهِ عَلَی الْكَاذِبِینَ کہہ کر جھوٹ بولنے والے کے لئے دعا کریں گے ؟ پھر مولوی عطاء اللہ صاحب بخاری نے 11 مئی 1952ء کو لائل پور میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ :- وو مرزائیوں کے خلیفہ مرزا بشیر الدین محمود نے بھارت کی سرحد پر ریاست بہاولپور میں اسی ہزار مربع زمین حاصل کر رکھی ہے اور اسی طرح سر محمد ظفر اللہ نے اسی ہزار ایکڑ زمین بہاولپور کی ہندوستانی سرحد پر حاصل کر رکھی ہے جس سے ان کے عزائم کا پتہ چلتا ہے 150 ، حالانکہ یہ سراسر جھوٹ اور افتراء ہے۔ ایک فیصدی بھی اس میں سچ نہیں۔ کیا اس قسم کے جھوٹ بول کر اسلام کی تائید کرنا مد نظر ہے؟ کیا اسلام بغیر جھوٹ کے ترقی نہیں کر سکتا۔ مولانا مودودی اور ان کے ساتھی اگر سچے ہیں تو میدان میں آئیں اور اپنے الزامات ثابت کریں۔ مولانا مودودی نے بھی اس کتاب میں یہ لکھا ہے کہ قادیانیوں کی جتھہ بندی سرکاری دفاتر کے علاوہ تجارت، صنعت اور زراعت میں بھی مسلمانوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ 151