انوارالعلوم (جلد 23) — Page 595
انوار العلوم جلد 23 595 صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے دفاتر کے افتتاح ۔۔۔ ہمارے مہاجروں نے کیسا شاندار کارنامہ سر انجام دیا ہے اور ان لوگوں نے مصائب پر ہنسنے کی توفیق پائی ہے۔ بہر حال جماعت کو چاہئے کہ وہ دُعا کرے کہ ہم جس مقصد کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ اسے پورا کرنے کی توفیق بخشے۔ ہمارا مقصد یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کا نام بلند ہو، اللہ تعالیٰ کے دین کی تبلیغ وسیع ہو ، دینی تعلیم حاصل کرنے والے لوگ یہاں جمع ہوں اور وہ یہاں رہ کر دینی تعلیم حاصل کریں۔ ذکرِ الہی، نماز اور روزہ کا چرچا ہو ، بری رسومات سے بچنے کی توفیق ملے۔ خدا تعالیٰ ہمیں ان نیتوں اور ارادوں کو پورا کرنے کی وجہ سے پیدا ہو توفیق بخشے اور ہمیں ہر شر سے محفوظ رکھے۔ اس اس شر سے بھی جو ماحول کی وجہ - سکتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ ہمیں نظر بد سے بچائے اور اس شر سے بھی جو خود ہمارے نفس کے اندر پیدا ہو سکتا ہے۔ ہمیں بیرونی نظر بھی نہ لگے اور اندرونی طور پر بھی ہماری اصلاح ہو اور اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فرائض کو كَمَا حَقَّہ پورا کرنے کی توفیق دے جو ہمارے ذمہ لگائے گئے ہیں۔ اسلام اُس وقت ترقی کرے گا جب ہم ان فرائض کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں گے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر عائد کئے گئے ہیں۔ اگر ہم ان کے مطابق زندگی بسر نہیں کریں گے تو اسلام ترقی نہیں کر سکتا۔ اور اگر ہم نے اشاعت دین کی طرف توجہ نہ کی تب بھی اسلام ترقی نہیں کر سکتا۔ پس تم دعائیں کرو، ذکر الہی کرو اور اپنے اعمال کی اصلاح کرو تا خدا تعالیٰ تمہیں اشاعت دین کی توفیق بخشے جو تمہارے ذمہ لگائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہیں حاسدوں کے اور کینہ وروں کے کینے سے محفوظ رکھے۔ وہ تمہارا خود حافظ و ناصر ہو اور حسد تمہیں ان دُشمنوں سے بھی بچائے جنہیں تم جانتے ہو اور ان دشمنوں سے بھی بچائے جنہیں تم نہیں جانتے۔“ (روزنامه الفضل ربوہ جلسہ سالانہ نمبر دسمبر 1955ء) 1: نیچه بند: نیچه باندھنے والا ۔ حقہ کے نیچے بنانے والا