انوارالعلوم (جلد 23) — Page 585
انوار العلوم جلد 23 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 585 صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے دفاتر کے افتتاح ۔۔۔ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب (فرمودہ 19 نومبر 1953ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- مایوسیاں اور ناکامیاں اُن لوگوں کو زیادہ شاق گزرتی اور اُنہیں زیادہ صدمہ پہنچانے والی ہوتی ہیں جو کامیابی کے زمانہ میں یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ انہیں کبھی مایوسی نہیں آئے گی۔ اس وجہ سے ہجرت کا جو صدمہ ہماری جماعت کو پہنچ سکتا تھا اور پہنچا اس میں کوئی دوسری جماعت ہندوستان کی ہو یا پاکستان کی ، شریک نہیں اور شریک نہیں ہو سکتی تھی۔ میری توجہ تو اللہ تعالیٰ نے 1934 ء سے ہی اِدھر پھیر دی تھی کہ ہمارے لئے اس قسم کا کوئی صدمہ مقدر ہے۔ چنانچہ یہ بات میرے 1934ء کے خطبات میں موجود ہے جن میں یہ مضمون بڑے زور سے بیان کیا گیا ہے اور اس کے بعد اس کی تکرار رہی ہے لیکن ہماری جماعت نے اس طرف کوئی توجہ نہ کی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ یہ ان کی کسی غلطی یا کمزوری ایمان کی وجہ سے تھا بلکہ یہ ان کی مضبوطی ایمان کی وجہ سے تھا۔ ہاں یہ الہی کلاموں کی تشریح میں کو تاہی اور غفلت کا ثبوت ضرور تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے الہاموں میں یہ بات موجود تھی کہ قادیان ترقی کرے گا، بڑھے گا، پھولے گا اور پھلے گا اور احمدیت اس جگہ راسخ ہو گی۔ اس لئے جماعت احمد یہ جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہاموں اور پیشگوئیوں پر پورا یقین تھا اس میں