انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 448 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 448

مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ 448 انوار العلوم جلد 23 ہے۔ کیا جاتا کہ احمدی اسلام کے غدار ہیں کیونکہ انگریز کی اطاعت کرتے ہیں اور پاکستان میں آکر اس کے بالکل بر خلاف یہ کہا جا رہا ہے کہ احمدی پاکستان کے خلاف متوازی حکومت بنا رہے ہیں۔ ایک ہی تعلیم دو جگہ پر دو مختلف نتیجے کس طرح پیدا کر سکتی ے۔ احمدی تعلیم کی رُو سے تو صرف احمدی جماعت ہی نہیں بلکہ احمدی جماعت کا امام بھی پاکستان کی حکومت کے تابع ہیں اور اُن کا فرض ہے کہ پاکستان کی حکومت کے تابع رہیں ۔ باقی رہا یہ بے وقوفی کا سوال کہ اگر کسی وقت امام حکومت کے خلاف حکم دے تو پھر احمدی کیا کریں گے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم اُس شخص کو امام تسلیم کرتے ہیں جو سب سے زیادہ شریعت کی پابندی کرنے والا اور دوسروں کو پابند بنانے والا ہو۔ پس یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف محکم دے۔ کل کو اگر کوئی کہے کہ اگر تمہارا مذہب چوری اور ڈاکہ ڈالنے کا حکم دے تو تم کیا کرو گے ؟ تو ہم اس کو بھی یہی جواب دیں گے کہ ہمارا مذہب چوری اور ڈاکہ کا حکم دے ہی نہیں سکتا کیونکہ یہ اُس کی رُوح کے خلاف ہے۔ اگر یہ اعتراض پڑتا ہے تو مودودی صاحب پر البتہ پڑتا ہے جو امیر بھی ہیں اور سیاست بھی اُن کے مقاصد میں داخل ہے۔ اُن کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے خلاف ہوئے تو اُن کی جماعت کیا کرے گی۔ وَاخِرُ دَعْونَا آنِ الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلمِيْنَ ۔ ( الناشر الشركة الاسلاميه لمیٹڈربوه) 31 الروم 2: الشمس: 9 192191 :1 آل عمران 4: العنكبوت: 70 5: الاعراف : 36 6: نهج البلاغه صفحه 101 مطبوعہ بیروت لبنان، الطبعة الاولى 1967ء 7: الانبياء: 17 10: الذاريات: 57 8: الانبياء: 31 9: المؤمنون : 116 139 :11 البقرة 12 بخاری کتاب الاستذان باب بدء السلام 13: پیدائش باب 1 آیت 27 73 :15 الاحزاب 31 :14 البقرة: