انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 284 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 284

انوار العلوم جلد 23 284 مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ مَا كَانَ لِبَشَرِ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيَا - 107 اس میں خدا تعالیٰ نے عام ذکر کیا ہے نبی کا ذکر نہیں کیا اس لئے نبیوں کے ساتھ وحی مخصوص نہیں بلکہ سابق زمانے میں مریم اور ام موسیٰ کی مثال موجود ہے کہ وہ نبیہ نہیں تھیں اور اللہ تعالیٰ نے اُن سے کلام کیا اور ہماری اُمت میں محدثین اُمت سے بھی یہی سلوک ہو گا اور اُن پر وحی نازل ہو گی۔ 108 لفظ الہام اور وحی کے معنے بعض لوگوں نے الہام اور وحی میں فرق کیا ہے لیکن لغت والوں نے اس فرق کو تسلیم نہیں کیا۔ چنانچہ منتہی الادب میں لکھا ہے کہ اوحی اللہ کے معنے ہیں خدا تعالیٰ نے اس کی طرف فرشتہ بھیجا اور اس پر الہام کیا۔ لسان العرب والے کہتے ہیں کہ وضع کے لحاظ سے وحی کا لفظ عام تھا۔ مگر تم قصر الْوَحْى لِلْإِلْهَامِ ہوتے ہوتے وحی کے معنے الہام کے ہو گئے۔ 109 تاج العروس والے لکھتے ہیں کہ اَوْحٰی إِلَيْهِ کے معنی ہیں أَلْهَمَهُ۔ اس پر خدانے الہام نازل کیا۔ پھر وہ لکھتے ہیں کہ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ وحی کے اصل معنی مخفی طور پر کسی بات کے بتانے کے ہیں اور اسی وجہ سے الہام کو بھی وحی کہتے ہیں۔ 110 حدیث کی مشہور لغت نہا یہ ابن الاثیر میں ہے کہ الہام کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کسی کے دل میں کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کی تحریک ڈالے اور وہ بھی وحی کی اقسام میں سے ایک قسم ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے لئے اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے چن لیتا ہے۔ 111 حضرت شاہ ولی اللہ " فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ یہ مقربین الہی کی علامت ہے اور اس قرب کی خصوصیتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ فرشتے ایسے شخص کو پکارتے ہیں جس طرح کہ مریم کو پکارا تھا۔ 112 ہیں کہ اُمت فرشتہ کی معرفت وحی اور اس کے دیکھنے کے حصہ سے محروم نہیں ہے۔ کیا تمہیں معلوم نہیں کہ کس طرح مریم نے جبرئیل کو دیکھا اور ایک مضبوط اور تندرست آدمی کی شکل میں دیکھا اور کس طرح فرشتوں نے اس کو پکارا۔