انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 623 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 623

انوار العلوم جلد ۲۲ ۶۲۳ سیر روحانی (۶) خوبصورتیاں اس حسین چہرہ کے سامنے ماند پڑ گئیں اور دوست اور دشمن سب کے سب یک زبان ہو کر پکار اٹھے کہ محمد حقیقتا محمد اور قابلِ تعریف ہے صلی اللہ علیہ وسلم ۔ عظیم الشان دربار عرض یہ لیہ غرض یہ کیسا عظیم در بار ہے کہ اس میں بادشاہ کی طرف سے اپنے درباری کو جو انعام دیا گیا وہ دنیا کی شدید مخالفت کے دیا با وجود قائم رہا، قائم ہے اور قائم رہے گا ۔ حکومتیں اس روحانی گورنر جنرل کے مقابلہ میں کھڑی ہوئیں تو وہ مٹادی گئیں ، سلطنتوں نے اس کو ترچھی نگاہ سے دیکھا تو وہ تہہ وبالا کر دی گئیں ، بڑے بڑے جابر بادشاہوں نے اس کا مقابلہ کیا تو وہ مچھر کی طرح مسل دیئے گئے کیونکہ اس در بار خاص کا بادشاہ یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اُس کے مقرر کردہ گورنر جنرل کی کوئی ہتک کرے یا اس کے پہنائے ہوئے جبہ کو کوئی اُتارنے کی کوشش کرے ۔ وہ اپنے درباریوں کے لئے بڑا غیور ہے اور سب سے بڑھ کر وہ اس درباری کے لئے غیرت مند ہے جس کا مبارک نام محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہے خدا تعالیٰ کی اس پر لاکھوں برکتیں اور کروڑوں سلام ہوں ۔ امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَلَمِیْنَ۔ لے چوری : سرا گائیں جن کی ڈم کی چوریاں بادشاہوں اور امیروں کے سر پر ہلاتے ہیں، ایک پنکھا نقرئی بنی اسرائیل : ۱۱۲ البقرة : ۲۵۶ سبا : ۴ ۵ مسند احمدبن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۶۶ - المكتب الاسلامي بيروت الشفا - القاضي ابي الفضل عياض الجزء الاول صفحہ ۷۷ مطبوعہ ملتان البقرة : ۳۲ تا ۳۴ الاعراف: ۱۲ ۱۰ ص: ۶۶ تا ۷۹ الاحزاب : ۳ ال مسلم کتاب البر والصلة باب اذا احب الله عبدا احبه لعباده النجم: ۸ تا ۱۰ ۱۵ الاحزاب : ۵۷ الانعام: ۱۰۴ المدثر : ۲ تا ۸ الانفال : ۱۸ كل المنجد عربی اردو صفحہ ۳۱۱ مطبوعہ کراچی ۱۹۷۵ء ۱۸ تا ۲۰ اقرب الموارد الجزء الاول صفحه ۳۱۹ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء