انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 561 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 561

انوار العلوم جلد ۲۲ ۵۶۱ سیر روحانی (۶) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پھر فرماتا ہے وَلِرَبِّک فَاصْبِرُ یعنی اگر مشکلات آئیں تو ان پر صبر کیجی و مگر کے مقامِ صبر کی عظمت وَلِرَنگ ۔ صبر دو طرح کا ہوتا ہے ایک ۔ صبر ہوتا ہے صبر مجبوری ۔ ، بڑے آدمی کا بیٹا ہوتا ہے وہ کسی کو مارتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ کیا مارتا ہے تو کہتے ہیں کہ کریں بول نہیں سکتے ۔ ہم نے کئی دفعہ دیکھا ہے بڑا آدمی ظلم کر رہا ہو تو غریب آدمی کی ماں اُلٹا اپنے بچے کو مارتی ہے ۔ یا اگر اُس نے کسی عورت کے خاوند کو مارا ہو تو وہ الگ بیٹھ کر روتے ہیں سامنے رو بھی نہیں سکتے ۔ یہ بیچارگی کا صبر ہے مگر فرماتا ہے اے محمد رسول اللہ ! ہم تیرے جیسے بزرگ شان والے انسان سے یہ امید نہیں کرتے کہ تو بزدلی والا صبر کریگا بلکہ وَلِرَبِّكَ فَاصْبِر تو وہاں صبر کر جہاں تجھے نظر آتا ہو کہ میرا یہاں صبر کرنا خدا تعالیٰ کی خوشنودی کا موجب ہوگا یہ نہیں کہ اس لئے صبر کرو کہ اگر میں نے صبر نہ کیا تو ظالم ظلم میں بڑھ جائے گا یا میں اس کا مقابلہ کس طرح کر سکتا ہوں وہ طاقتور ہے اور میں کمزور ہوں تو صبر کریگا ہماری خوشنودی کے لئے اور ہمیں راضی کرنے کے لئے ۔ دوسرے معنے صبر کے ایک کام پر لگ جانے کے ہیں ۵۷، پس اس کے معنے یہ ہونگے کہ آج سے دوسرے سب کام چھوڑ کر تو صرف اپنے رب کی خدمت میں لگ جا ۔ اب دیکھو یہ دربار کیسا شاندار ہے گورنر جنرل کے تقرر پر دربار خاص لگتا ہے، گورنر جنرل پیش ہوتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے ہم خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ تقرر عہدہ کے وقت سے ( جو سورہ اقراء میں ہے ) تم وردی پہن کر اور گھوڑا لے کر کھڑے ہو کہ حکم ملتے ہی تم کام کے لئے نکل کھڑے ہو گے اب ہم ہمیشہ کے لئے یہ عہدہ تمہارے سپرد کرتے ہیں ، کوئی ماں کا بچہ ایسا نہیں جو تم کو اس عہدہ سے الگ کر سکے ہمیشہ ہمیش کے لئے یہ عہدہ تمہارے سپر د کیا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچانا تمہارا فرض ہوگا کمزور کو بیدار کرنا تمہارے ذمہ ہوگا اور اپنے رب کی سچی شان کو قائم کرنا تمہارا کام ہو گا اور سب سے پہلے یہ کام اپنے اہل و عیال اور اپنے دوستوں اور اپنی قوم کے لوگوں سے اپنےقوم کے لوگوں شروع کر۔ پھر دائرہ وسیع کرتا چلا جا اور لباس اور جسم اور دماغ اور دل اور مکان اور ملک