انوارالعلوم (جلد 22) — Page 558
انوار العلوم جلد ۲۲ ۵۵۸ سیر روحانی (۶) دیا کہ میں بادشاہ ہوں ۔ جب وہ آیا تو سپاہیوں نے اسے اندر بھجوا دیا۔ وہاں بادشاہی جلال تھا اور تمام درباری ادب کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ اس کی شکل پہچانی نہیں جاتی تھی کیونکہ جنگل میں وہ سادہ لباس میں گھوڑے پر اکیلا سوار تھا اُس جنگلی کو دیکھ کر بادشاہ کہنے لگا کس طرح آنا ہوا؟ اُس نے کہا حضور ! آپ کے لئے ایک نیا تحفہ لایا ہوں کہنے لگا لئے لگا کیا چیز ہے؟ اس نے کہا تریں اور کھیرے ہیں ۔ کہنے لگا کیا بے قیمت چیز ہے ، اس نے کہا حضور نئی چیز ہے کسی نے اب تک کھائی نہیں اُس نے پوچھا اچھا تو پھر تم مجھ سے کیا امید رکھتے ہو؟ کہنے لگا تین سو اشرفی ۔ اُس نے کہا کیا تم مجھے پاگل سمجھتے ہو کہ ان کھیروں اور تروں کے بدلہ میں تمہیں تین سو اشرفی دیدوں گا۔ اُس نے کہا تین سو نہیں تو اڑھائی سو دے دیجئے ۔ کہنے لگا اڑھائی سو بھی کون دے سکتا ہے ۔ اس نے کہا اڑھائی سو نہیں تو دوسو دے دیجئے ۔ کہنے لگا دو سو بھی زیادہ ہے۔ اس نے کہا تو پھر سو اشرفی لائیے ۔ وہ کہنے لگا و بھی بہت زیادہ ہے غرض اسی طرح وہ قیمت گھٹاتا چلا گیا جب دس پر پہنچا تو بادشاہ نے کہا دس اشرفی بھی بہت زیادہ ہے۔ اس پر وہ بے اختیار کہنے لگا وہ کم بخت منحوس جو مجھے راستہ نا میں ملا تھا جس طرح اُس نے کہا تھا ویسا ہی ہوا ہے اور یہ کہہ کر وہ لوٹا۔ بادشاہ ہنس پڑا اور اس نے اسے واپس بلایا اور کہا گھبراؤ نہیں اور پھر اس نے حکم دیا کہ جتنی رقمیں ہوئی ہیں وہ سب جمع کر کے اسے دیدی جائیں یعنی ۳۰۰+۲۵۰+ ۲۰۰+ ۱۵۰+۱۰۰+۹۰ اس طرح کئی سو روپے بن گئے جو اُسے دے کر اس نے رخصت کیا۔ محمد رسول اللہ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک یہ ڈھوئے اور ڈالی کا طریق ہوا کرتا تھا چونکہ یہ سود خوری سے کم ہے اس لئے وہ اس کے معنے یہ کرتے ہیں کہ اے محمد رسول اللہ ! تو ڈھوئے لے کر لوگوں کے پاس نہ جایا کر اے محمد رسول اللہ ! تو ڈالیاں لے لیکر ڈپٹی کمشنر کے پاس نہ جایا کر۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ - خدا کا گورنر جنرل اور اُس کا جرنیل آیا ہے اس کو ڈھوئے اور ڈالیوں کی ضرورت ہی کیا ہے؟ خدا تو اس سے یہ کہتا ہے کہ ہم تجھے اپنے پاس سے رزق دینگے اور بے حساب دینگے خدا تو اسے یہ کہتا ہے کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الَّا فُلَاكَ ۵۳