انوارالعلوم (جلد 22) — Page 352
انوار العلوم جلد ۲۲ ۳۵۲ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو لیتے ہیں اور گزارہ کر لیتے ہیں۔مگر ہمارے ہاں یہ حالت ہے کہ لوگ بڑے فخر سے کہتے ۔ ہیں کہ ہم وہ ماما رکھنا چاہتے ہیں جو ایک سیر آٹے میں ۸۰ پھلکے پکا سکتی ہو۔ بازار والوں نے اپنے کام کو اس طرح ہلکا کر لیا کہ سیر آٹے میں چھ روٹیاں تیار کر لیں اور انگریزوں نے سیر میں چار اور بعض دفعہ دو اور انہوں نے اپنے کام کو اس طرح بوجھل بنا لیا کہ ۸۰،۸۰ پھلکے بنانے لگے ۔ یہ سب شغل بے کاری ہیں ۔ جن کو دور کرنا پڑے گا اور جن کو دور کر کے ہم اپنا وقت بچا سکتے ہیں ۔ آخر علم کے استعمال کے لئے تمہارے پاس وقت چاہئے ۔ اگر تم نے اپنے آپ کو ایسا بنا لیا کہ تمہارے پاس کچھ بھی وقت نہ بچا تو تم نے کرنا کیا ہے۔ پس پہلا سوال وقت کا ہے تم کو اپنی زندگی ایسی بنانی پڑے گی کہ تم ان کاموں کے لئے اپنے اوقات کو فارغ کر سکو پھر تمہارے لئے آسانی ہی آسانی ہے اور تم اس وقت ردیا یہ سے فائدہ اُٹھا کر بیسیوں ایسے کام کر سکتی ہو جو تمہاری ترقی کے لئے ضروری ہیں ۔ پس یہ مسئلہ بھی تمہیں ہی حل کرنا پڑے گا پس اگر تم یہ مسئلہ حل کر لو تو تمہاری مائیں آپ ہی آپ تمہاری نقل کرنے پر مجبور ہوں گی ۔ ہم نے دیکھا ہے کہ لڑکی پرائمری پاس ہوتی ہے تو اہل مائیں اپنی لڑکی کے آگے پیچھے پھرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہماری یہ بیٹی پرائمری پاس ہے بڑی عقل مند اور ہوشیار ہے ۔ اگر مائیں اپنی پرائمری پاس لڑکیوں کی بات رد نہیں کر مند اور ہوشیار ہے۔ اگر مائیں اپنی پرائمری پاس لڑکیوں کی بات کر نہیں کر ہے بڑی عقل مند اور ہوشیار ہے۔ اگر مائیں سکتیں تو تم تو بی ۔ اے ہو گی تمہاری بات وہ کیوں ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں گی ۔ یہ کام جو میں نے بتایا ہے اِسے معمولی نہ سمجھو یہی وہ چیز ہے جس نے ہمارے ملک کی عورت کو بے کار بنا دیا ہے ۔ دوسری قوموں نے تو اس مسئلہ کو حل کر لیا اور چھ سات گھنٹے بچا لئے لیکن تمہیں کھانے پکانے کے دھندوں سے ہی فرصت نہیں ملتی اگر تم بھی چھ سات گھنٹے بچا لو تو یقینا تم ان اقوام سے بہت زیادہ ترقی کر سکتی ہو۔ کیونکہ وہ اگر چھ گھنٹے بچاتی ہیں تو دو گھنٹے قومی کاموں میں صرف کرتی ہیں اور چار گھنٹے ناچ گانے میں صرف کرتی ہیں ۔ لیکن تم اپنا سارا وقت قومی اور مذہبی کاموں میں صرف کر دو گی ۔ اِس لئے یورپ کی عورت کے مقابلے میں تمہیں اپنے کاموں کے لئے تین گنا وقت مل جائے گا اور جب وہ چھ گھنٹوں