انوارالعلوم (جلد 22) — Page 249
انوار العلوم جلد ۲۲ ۲۴۹ سیر روحانی (۵) بغاوت کریں گے اور حکومت کے احکام کی خلاف ورزی کریں گے اُن کو یہ یہ سزائیں دی جائیں گی ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آیا اس روحانی دربار عام میں بھی کوئی ایسا اعلان کیا گیا ہے یا نہیں ؟ اس نقطہ نگاہ سے جب ہم اس دربار عام پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں باغیوں کے بارہ میں یہ اعلان سنائی دیتا ہے کہ لا يَغُرَّنَّكَ تَقَلُّبُ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي الْبِلادِ مَتَاءُ قَلِيلٌ ثُمَّ مَا وَلَهُمْ جَهَنَّمُ ، وَ بِئْسَ الْمِهَادُ و فرماتا ہے ہمارے دشمن دُنیوی طور پر بڑی بڑی طاقتیں رکھتے ہیں اور ہم نے ان کی طاقتیں چھینی بھی نہیں کیونکہ ہم نے کہدیا ہے کہ كُلَّا تُمِتُ هَؤُلاء وَهُؤُلاء من : ؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ، وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورا ۔ یعنی ہمارا قانون یہ ہے کہ ہم اس مادی دنیا میں مؤمنوں کی بھی مدد کیا کرتے ہیں اور کافروں کی بھی مدد کیا کرتے ہیں لیکن باوجود اس کے ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ ہم نے ان بغاوت کرنے والوں کو تباہ و برباد کر دینا ہے وہ ہماری مخالفت میں لوگوں کو بیشک اکسائیں، بیشک ان کو اشتعال دلائیں ، بیشک ان کے خیالات کو بگاڑنے کی کوشش کریں نتیجہ یہی ہو گا کہ یہ مخالفت کر نیوالے مٹ جائیں گے اور دُنیا پر ہماری تعلیم غالب ہو کر رہے گی ۔ مخالف تدابیر کرنیوالے اسی طرح فرماتا ہے وَ أَقْسَمُوا بِاللهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِن جَاءَ هُمْ نَذِيرٌ لَيَكُونَنَّ ہلاک کئے جائیں گے اهدى من إحدى الْأُمِّمِ فَلَمَّا جَاءَ هُمْ نَذِيرُ مَا زَادَهُمْ إِلَّا نُفُورَانَ اسْتَكْبَارًا فِي الْأَرْضِ وَ مَكْرَ الشَّيِّئُ وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ، فَهَلْ يَنْظُرُونَ إِلَّا سُنَّتَ الْأَوَّلِينَ فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَبْدِيلًا : وَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللَّهِ تَحْوِیلا یہ یہ بڑے بڑے بڑے دشمن دمن جو ہماری حکومت کے مخالف ہیں قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس خدا تعالیٰ کا کوئی رسول آ جائے تو وہ پہلی قوموں یعنی موسوی اور عیسوی سلسلہ سے بھی بہتر ہو جائیں گے فَلَمَّا جَاءَهُمْ نَذِيرُ مَا زَادَهُمْ إِلَّا نُفُورًا مگر جب خدا تعالیٰ کا ایک نذیران کے پاس آ گیا تو اب یہ اس کی مخالفت پر آمادہ ہو گئے اور اس کی حکومت کا بُوا اُٹھانے کے