انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page ii of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page ii

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و معارف سے پُر سلسلہ تصانیف الموسوم ” انوار العلوم کی تئیسویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے ۔ وَمَا تَوْفِيقَنَا إِلَّا بِاللهِ الْعَزِيز - انوار العلوم کی تنیسویں جلد حضرت مصلح موعود کی 15 اپریل 1952 ء تا نومبر 1953ء کی 22 مختلف تقاریر وتحریرات پر مشتمل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پسر موعود کی عظیم الشان پیشگوئی سے نوازا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مہتم بالشان پیش خبری کو اپنے ایک اشتہار 20 فروری 1885ء میں شائع فرمایا ۔ اس پیشگوئی میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ایک پسر عطا ہونے کی خبر اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی ۔ اس موعود بیٹے کی علامات میں یہ بھی بیان کیا گیا تھا کہ وہ سخت ذہین و فہم ہو گا ، علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا ، کلام اللہ کا مرتبہ اس کے ذریعہ ظاہر ہو گا اور قو میں اُس سے برکت پائیں گی ! پسر موعود و مصلح موعود کے بارہ میں پیشگوئی اور اُس میں بیان فرمودہ غیر معمولی علامات کا شاندار ظهور حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی کے بابرکت وجود میں ہوا جو صرف 25 سال سال کی عمر میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد مسند خلافت پر متمکن ہوئے ۔