انوارالعلوم (جلد 22) — Page x
(۶) تربیتی کورس کے اختتام پر احمدی نوجوانوں سے خطاب ♡ مجلس خدام الاحمدیہ الاحمدیہ مرکزیہ کے کے زیر زیر اہتمام پہلے پہلے چودہ روزہ روزہ تریخ تربیتی کورس جس میں ۵۰ خدام نے شرکت کی کے اختتام پر مورخہ ۷ نومبر ۱۹۵۰ ء کو حضور نے خطاب کرتے ہوئے خدام کو نصیحت فرمائی کہ واپس جا کر اپنی اپنی جگہ پر خدام کی تنظیم قائم کریں اور اس تعلیم کو جو یہاں سیکھی ہے اپنے ساتھی خدام کو بھی سکھائیں ۔ نیز حضور نے خدام کو اُس عہد کو تازہ کرنے کی نصیحت فرمائی جو آنحضور ﷺ نے اسلام کے پر چار کا اپنے خدا سے کیا تھا۔ حضور نے فرمایا :- دو صلى الله پس یہاں سے فارغ ہو کر اپنے اپنے علاقہ میں جاؤ اور خدام الاحمدیہ کی تنظیم کرو۔ تبلیغ کرو اور کوشش کرو کہ مرکز کی آواز کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے ۔ ہمارے ہر نوجوان کے اندر یہ آگ ہونی چاہئے کہ وہ اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کا کام کرے ۔“ دو حضور نے خطاب کے آخر میں خدام سے درج ذیل عہد تین بار لیا ۔ کیا آپ لوگ اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ جو باتیں آپ نے یہاں سیکھی ہیں اُن پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور اپنی اپنی جماعتوں میں ان اسباق اور تعلیموں کو پھیلانے کی کوشش کریں گے اور زیادہ سے زیادہ اخلاص خود بھی دکھائیں گے اور دوسروں میں بھی اخلاص پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔“ (۷) بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقریر حضرت خلیفة المسیح الثانی مورخه ۲۶ نومبر ۱۹۵۰ء کو پہلی بار حضرت خلیفة المسیح الاول کے مولد و مسکن بھیرہ تشریف لے گئے ۔ جہاں حضور نے بعد نماز ظہر وعصر احباب جماعت سے ایک درد انگیز اور پر معارف خطاب فرمایا جو دو گھنٹے جاری رہا۔ حضور نے خطاب کے آغاز میں بھیرہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ بھیرہ ، بھیرہ والوں کے لئے اینٹوں ، گارے اور چونے سے بنا ہوا ایک شہر ہے مگر میرے لئے میرے استاذ جنہوں نے مجھے ♡