انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vi of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page vi

انوار العلوم جلد ۱ ۲ تعارف کتب بسم الله الرحمن الرحيم نحمده و نصلى على رسوله الكريم تعارف کتب یہ انوارالعلوم کی اکیسویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی ۲۵ دسمبر ۱۹۴۸ ء تا ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ ء کی ۲۴ مختلف تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے ۔ / (۱) افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء حضرت مصلح موعود نے جماعت احمد یہ لاہور کے جلسہ سالانہ کے موقع پر مورخہ ۲۵ دسمبر ۱۹۴۸ء کو یہ مختصر افتتاحی خطاب فرمایا جس میں حضور نے فرمایا کہ ہر کام کرنے کے پیچھے کوئی مقصد ہوتا ہے اور ہر مقصد کے حصول کے لئے صحیح طریق اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیز ہر مقصد کے حصول کے لئے عملی نمونہ کا ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ چنانچہ اس تعلق میں آپ نے فرمایا کہ : ۔ وو دنیا میں جتنے کام ہوتے ہیں ان کے کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ ہوتا ہے اور جتنے کام کرنے والے ہوتے ہیں اُن کے سامنے کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے ۔ نہ ہی صحیح راستے پر چلے بغیر کوئی قوم منزل پر پہنچ سکتی ہے اور نہ مقصد کے بغیر کوئی قوم یکجہتی سے کام کر سکتی ہے اس امر کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یوں بیان فرمایا ہے کہ فَأْتُوا البُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا ہر گھر جس میں تم داخل ہونا چاہتے ہو اُس کے دروازہ میں سے داخل ہو جاؤ۔ یعنی ہر وہ کام جسے تم اختیار کرنا چاہتے ہو اس کے حصول کا جو طریق ہے وہ اختیار کرو۔ (۲) تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء جماعت احمد یہ لاہور کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے