انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 424

انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۲۴ اسلام اور ملکیت زمین جاگیرداری سسٹم قائم کر دیا۔ جاگیرداری سسٹم کے تو یقیناً یہ معنی ہیں کہ مالک خدا نہیں بلکہ حکومت ہے اور وہ جس کو چاہتی ہے اپنے بندوں کا مالک بنا دیتی ہے ۔ غرض جاگیرداری سسٹم قطعاً اسلام کے خلاف ہے اور نہ صرف اسلام کے خلاف ہے بلکہ اسلام کے پنچ ارکان کے خلاف ہے وہ پانچ حکم جن میں سے ایک حکم توڑنے سے بھی انسان قطعی کافر ہو جاتا ہے ان میں سے ایک ہے۔ پس میں مسلمان جاگیرداروں سے کہوں گا کہ حکومت کے کہنے پر نہیں خدا اور رسول کے کہنے پر وہ اپنی جاگیریں چھوڑ دیں۔ عُشر کو یا خراج کو کوئی معاف نہیں کر سکتا۔ اسلام میں عشر وصول نہ کرنے کی صرف ایک ہی مثال پائی جاتی ہے اور وہ بطور سزا کے ہے۔ ایک شخص نے عشر کے ادا کرنے میں تنگی محسوس کی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آئندہ اس شخص سے زکوۃ وصول نہ کی جائے ۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے وہ شخص اپنی زکوۃ لے کر جو ہزاروں ہزار روپیہ کی قیمت کی تھی حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عاجزانہ طور پر درخواست کی کہ زکوۃ مجھ سے وصول کی جائے ۔ لیکن وہ ابو بکر جس نے مرتدین عرب کے مقابلہ میں یہ کہا تھا کہ اگر زکوۃ کی ایک چھوٹی سی رستی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ادا کی جاتی تھی تو وہ بھی میں لے کر چھوڑوں گا اُسی ابو بکر نے اُس شخص کو یہ جواب دیا کہ جس زکوۃ کو خدا کے رسول نے وصول نہیں کیا ابو بکر اُس کو وصول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ روایتوں میں آتا ہے کہ وہ شخص ہر سال زکوۃ لاتا تھا۔ اُس سال کی بھی اور پچھلے سالوں کی بھی اور اصرار کرتا تھا کہ اُس سے زکوۃ وصول کی جائے مگر حضرت ابوبکر اُس کی زکوۃ کورڈ کر دیتے تھے اور وہ اپنی بدبختی پر خون کے آنسو بہاتا ہوا مثالی طور پر نہیں عملی طور پر روتا ہوا واپس چلا جاتا تھا ۔ اس ایک جاگیرداری کی مثال کے سوا قرونِ اولیٰ میں جاگیرداری کی کوئی مثال نہیں ملتی مگر یہ کتنی ذلت والی اور کتنی دکھ والی جاگیرداری تھی ۔ وہ کمزور انسان ، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو رد کر دینے والا انسان اس زکوۃ کی معافی کو لعنت سمجھتا تھا اور اس لعنت کے داغ کو اپنے ماتھے پر سے دھونا چاہتا تھا۔ کیا آج کا جاگیردار مسلمان اس لعنت کو اپنی اولادوں کی طرف منتقل کرنا چاہتا ہے؟ یہ تو کوئی سوال ہی نہیں کہ حکومت کوئی ایسا قانون پاس کرتی ہے یا