انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 206 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 206

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۰۶ قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر میں بول لے یا سیدھی سادی اُردو میں پڑھ لے ۔ غرض ہر صفحہ کے نیچے ہر ایک امر کا حوالہ دیا جائے گا تا جس کو شوق ہو تحقیق کر سکے ۔ اس سلسلہ کی کئی کڑیاں ہونگی ۔ اول: بچوں کے لئے یعنی ابتدائی تعلیم سے مڈل تک کے بچوں کے لئے مگر اس سے وہ لوگ بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہوں جو معمولی لکھنا پڑھنا ہی جانتے ہوں ۔ دوم: بڑے بچوں کے لئے یعنی ہائی سکولوں کے طالب علموں کے لئے ۔ سوم: بڑوں کے لئے قطع نظر اس سے کہ وہ کالجوں میں پڑھتے ہوں یا انہوں نے خود تحقیق کی ہو۔ چہارم: محض لڑکیوں کے لئے ۔ پنجم : محض لڑکوں کے لئے ۔ ششم: محض مردوں کے لئے ۔ ہفتم: محض عورتوں کے لئے ۔ ہشتم: بیوی کے لیے ۔ نہم: میاں کے لئے ۔ دہم : اچھے شہری کے لئے ۔ میرے نزدیک مختلف ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سلسلۂ کتب میں ان مضامین پر بحث ہونی چاہیے۔ پہلا سلسلہ (۱) بہستی باری تعالٰی (۲) معیار شناخت نبوت (۳) دعا (۴) قضاء و قدر ( ۵ ) بعث بعد الموت (۶) بهشت و دوزخ ( ۷ ) معجزات (۸) فرشتے (۹) صفات الہیہ (۱۰) ضرورت نبوت و شریعت اور اس کا ارتقاء ، اور اس کی ضرورت (۲) نماز (۳) ذکر (۴) روزه (۵) حج دوسرا سلسلہ (1) عبادت اور اس کی فہ (۶) زکوۃ (۷) معاملات (۸) اسلامی حکومت (۹) اچھے شہری کے فرائض (۱۰) ورثہ (۱۱) تعلیم (۱۲) اخلاق اور ان کی ضرورت (۱۳) تربیت افراد میں قوم کا فرض اور اس کی ذمہ داریاں ( ۱۴ ) ملت شخص پر مقدم ہے (۱۵) خاندان فرد پر مقدم ہے (۱۶) حکومت