انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 135 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 135

انوار العلوم جلد ۱ ۲ الله ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر توحید کے قیام کے لئے کھڑے رہتے ہیں اور اس کی فرمانبرداری میں اپنی ساری زندگی بسر کرتے ہیں یا ان لوگوں کے لئے جو رکوع اور سجود کرتے ہیں ۔ یہ چیز ہے جو مقام ابراہیم ہے اور جس کو قائم کرنے کا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے۔ فرماتا ہے ہماری نصیحت یہی ہے کہ دنیا کے گوشے گوشے میں خانہ کعبہ کی نقلیں بننی چاہئیں اور دنیا کے کونے کونے میں تمہیں اس کے ظل قائم کرنے چاہئیں اس کے بغیر دین حق کی کامل اشاعت کبھی نہیں ہو سکتی ۔ ( حضور نے فرمایا :۔) میں ایک دفعہ اس دعا کو پڑھ جاؤں گا۔ اس کے بعد پھر دوبارہ پڑھوں گا تمام عورتیں اور مرد میری اتباع کریں ۔ ( اس ارشاد کے بعد حضور نے جس رنگ میں تلاوت فرمائی اور جس طرح بعض دعاؤں کا بار بار تکرار فرمایا اُس کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ اذعیہ درج ذیل کی جاتی ہیں ) وَاذْ قَالَ إِبْرَاهِمُ رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا - رَبِّ اجْعَلْ هَذَا بَلَدًا أَمِنَّا وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ، إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ، إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ ( حضور نے فرمایا :) یہاں مُسلمین سے گو حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل مراد ہیں مگر دعا مانگتے ہوئے مسلمین سے ہر شخص میاں بیوی بھی مراد لے سکتا ہے۔