انوارالعلوم (جلد 21) — Page xi
انوار العلوم جلد ۱ ۲ ۶ تعارف کتب خلیفة المسیح الثانی نے ایک اہم تقریر فرمائی جس میں آپ نے مسٹر عبدالشکور کنزے کا ذاتی تعارف کروایا اور اُن کے اسلام قبول کرنے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی اور ان کے اشاعت اسلام کے جذبہ کے پیش نظر اُن کی دینی تعلیم و تربیت کے متعلق پروگرام بیان فرمایا۔ نوٹ : مسٹر عبدالشکور کنزے اپنے بعض حالات و وجوہات کی وجہ سے اب جماعت احمد یہ کے ممبر نہیں رہے ۔ (۴) اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کامیابی ہے حضرت خلیفة المسیح الثانی نے ۱۷ فروری ۱۹۴۹ء کو جماعت احمد یہ راولپنڈی سے المسيح یہ روح پرور خطاب فرمایا جس میں حضور نے جماعت کو اپنی تنظیم مضبوط کرنے ، خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے اور عورتوں اور بچوں کی تربیت کرنے کی طرف خاص طور پر توجہ دلائی تھی ۔ حضور نے فرمایا کہ:۔ د و تقسیم ملک کی وجہ سے ہم پر ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں کیونکہ ہماری تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ راولپنڈی کی جماعت جو پہلے بہت چھوٹی سی جماعت تھی غالباً پچپیں تھیں افراد پر مشتمل تھی لیکن اب اس کی تعداد تین چار سو کے درمیان ہے۔ اور اگر مستورات کو بھی اس میں ملا لیا جائے تو اس کی تعداد پندرہ سو یا دو ہزار کے قریب بن جاتی ہے۔ تعداد کے بڑھنے کی نسبت سے بیداری کا پیدا ہونا بھی ضروری ہے ۔ اس لئے جماعت کو اپنے چندوں کو بڑھانا چاہئے اپنی قربانیوں کے معیار کو بلند کرنا چاہئے اور پھر سب سے بڑھ کر خدا تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہئے تا کہ اس کی زیادہ سے زیادہ تائید حاصل ہو۔ یہ امر یاد رکھو کہ کامیابی کے لئے جن مادی سامانوں کی ضرورت