انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 596 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 596

انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۹۶ احمدیت کا پیغام اُٹھائیں جس بوجھ کا اٹھانا اسلام کی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ بے شک قربانی اور ایثار اور ملامت اور تعذیب ان سب چیزوں کا دیکھنا اس رستہ میں ضروری ہے ، مگر خدا تعالیٰ کی راہ میں موت ہی حقیقی زندگی بخشتی ہے اور اس موت کو اختیار کئے بغیر کوئی شخص خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا اور اس موت کو اختیار کئے بغیر اسلام بھی غالب نہیں ہو سکتا ۔ ہمت کریں اور موت کے اس پیالہ کو منہ سے لگا لیں تا کہ ہماری اور آپ کی موت سے اسلام کو زندگی ملے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین پھر تر و تازہ ہو جائے اور اس موت کو قبول کر کے ہم بھی اپنے محبوب کی گود میں ابدی زندگی کا لطف اُٹھائیں ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ اکتوبر ۱۹۴۸ء الفضل ۶ نومبر ۱۹۴۸ء) البقرة: ۱۵۲ الفاتحه : ۴ متداول: ہاتھوں میں پھری ہوئی چیز ۔ دست به دست پہنچی ہوئی چیز ه الاعراف: ۱۵۷ التكاثر : ١٠ الفجر: ۳۱۳۰ الرحمن: ۲۱ ا ترمذی ابواب الشهادات حدیث ۲۳۰۳ الاحزاب : ۴۱ الذريت: ۵۷ کنسرویٹو پارٹی (Conservative Party) برطانوی سیاسی پارٹی جو سترھویں صدی کے آخر میں ٹوری پارٹی کی جگہ بر سر اقتدار آئی ۔ نام ابتداء ۱۸۳۰ء میں مشہور ہوا۔ پارٹی میں ۱۸۴۶ء میں پھوٹ پڑی۔ ۱۸۷۴ء سے ۱۸۸۰ء تک دوبار برسراقتدار آئی۔ ۱۸۸۵ء سے ۱۹۰۵ء تک ( معمولی وقفے کے سوا) پھر اس پارٹی کی حکومت رہی۔ جوزف چیمبرلین کی اصلاحات محاصل کے بعد پارٹی انتشار کا شکار ہوئی اور ۱۹۱۴ ء تک لبرل حکومت قائم رہی ۱۹۲۴ ء اور ۱۹۲۹ء میں لیبر پارٹی کی کامیابی کے علاوہ ۱۹۲۲ء سے ۱۹۴۰ء تک تمام عرصہ کنسرویٹو پارٹی