انوارالعلوم (جلد 20) — Page 565
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۶۵ احمدیت کا پیغام ابراہیمیوں کا یہ کلمہ تھا اور عیسائیوں کا یہ کلمہ تھا۔ ہ ۔ خلاصہ کلام یہ کہ ہر مذہب کے لئے کلمہ کا ہونا ضروری نہیں ۔ اگر ضروری ہوتا تب بھی احمدیت کا کوئی نیا کلمہ نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ احمدیت کوئی نیا مذہب نہیں ۔ احمدیت صرف اسلام کا نام ہے ۔ احمدیت اُسی کلمہ پر ایمان رکھتی ہے جس کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا تھا یعنی لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ - احمدیوں کے نزدیک اس مادی جہان کا پیدا کرنے والا ایک خدا ہے جو وحدہ لاشریک ہے جس کی قوتوں اور طاقتوں کی کوئی انتہاء نہیں ۔ جو رب ہے، رحمن ہے، رحیم ہے ، ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ " ۔ ہے۔ اس کے اندر وہ تمام صفات پائی جاتی ہیں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں اور وہ ان تمام باتوں سے منزہ ہے جن باتوں سے قرآن کریم نے اسے منزہ قرار دیا ہے اور احمدیوں کے نزدیک محمد بن عبداللہ بن عبد المطلب قرشی مکی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول تھے اور سب سے آخری شریعت آپ پر نازل ہوئی ۔ آپ مجھی اور عربی گورے اور کالے، تمام اقوام اور تمام نسلوں کی طرف مبعوث ہوئے ۔ آپ کا زمانہ نبوت ادعائے نبوت سے لے کر اُس وقت تک ممتد ہے جب تک کہ دنیا کے پردہ پر کوئی متنفس زندہ ہے۔ آپ کی تعلیم ہر انسان کے لئے واجب العمل ہے اور کوئی انسان ایسا نہیں جس پر حجت تمام ہو گئی ہو اور وہ آپ پر ایمان نہ لایا ہو اور وہ خدائی عذاب کا متفق نہ ہو۔ ہر ایک شخص جس تیک آپ کا نام پہنچا اور جس کے سامنے آپ کی صداقت کے دلائل بیان کئے گئے وہ مکلف ہے آپ پر ایمان لانے کے لئے اور بغیر آپ پر ایمان لائے وہ نجات کا حق دار نہیں اور سچی پاکیزگی محض آپ ہی کے نقش قدم پر چل کی حاصل ہو سکتی ہے ۔ احمد یوں کے متعلق بعض شکوک کا ازالہ ختم نبوت کے متعلق احمدیوں کا عقیدہ مذکورہ بالا نا واقف گروہ میں سے بعض لوگ کرتے ہیں کہ احمدی ختم نبوت کے صلى یہ قائل نہیں اور رسول کریم ﷺ کو خاتم النبین نہیں مانتے یہ محض دھوکے اور نہ اور نا واقفیت کا نتیجہ ہے۔ جب احمدی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور کلمہ شہادت پر یقین رکھتے ہیں تو یہ کیونکر ہو سکتا