انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 557 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 557

انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۵۷ مسلمانانِ پاکستان کے تازہ مصائب ہوا ہے تاریخی واقعات کی ایک لمبی زنجیر کی آخری کڑی ہے ۔ بیشک آج مسلمان اس بات کا خیال کر کے بہت ہی شرم محسوس کرتے ہیں کہ تین دن پہلے مسلمانوں کے لیڈر حیدر آباد سے یہ براڈ کاسٹ کر رہے تھے کہ ہم دلّی کے لال قلعہ کی طرف آرہے ہیں اور تین دنوں کے اندر اندر انہوں نے ہتھیار بھی ڈال دیئے اور ان ساری امیدوں کو چھوڑ دیا جو ربع صدی سے اپنے دلوں میں لئے بیٹھے تھے۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ ابتلاء بھی اگر پاکستان کے مسلمانوں کے عزم کو اور بلند کرنے کا موجب ہو جائے تو بلاء زحمت نہیں بلکہ بلا ء رحمت ثابت ہوگا ۔ خدا تعالی تمام دنیوی دروازے بند کر کے مسلمانوں کو بلا رہا ہے کہ میری طرف آؤ۔ خدا کی رحمت کا دروازہ اب بھی کھلا ہے کاش ! مسلمان اپنی آنکھیں کھولیں اور اس کی آواز پر لبیک کہیں ۔ اسلام کا جھنڈا سرنگوں نہیں ہو سکتا ۔ خدا کے فرشتے کو میں اس کو اونچا رکھیں گے۔ ہمیں تو اس بات کی فکر کرنی چاہئے کہ خدا کے فرشتوں کے ہاتھوں کے ساتھ ہمارے ہاتھ بھی اس جھنڈے کو سہارا دے رہے ہوں ۔ اے خدا! تو مسلمانوں کی آنکھیں کھول تا کہ وہ ا۔ اپنے فرض کو پہچانیں ، تیری آواز کو سنیں اور اسلام پھر دنیا میں معزز اور مؤثر ہو جائے ۔ ( الفضل لا ہو ر ا ۲ رستمبر ۱۹۴۸ء )