انوارالعلوم (جلد 20) — Page 508
انوار العلوم جلد ۲۰ افاضات سے حاصل کئے ہیں ۔ ۵۰۸ دیباچه تفسیر القرآن میں اس موقع پر قاضی محمد اسلم صاحب پروفیسر گورنمنٹ کالج لاہور اور سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب حج فیڈرل کورٹ آف انڈیا ( حال وزیر خارجہ پاکستان ) کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ، جن دونوں نے اس دیباچہ کو انگریزی زبان کا جامہ پہنایا ہے اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں کو اپنی برکات کے عطر سے ممسوح کرے اور دین و دنیا میں ان کا حافظ و ناصر رہے۔ میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ حضرت خلیفہ اول (اللہ آپ سے راضی ہو ) کا شاگرد ہونے کی وجہ سے کئی مضامین میری تفسیر میں لازماً ایسے آئے ہیں جو میں نے اُن سے سیکھے اس لئے اس تفسیر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر بھی ، حضرت خلیفہ اول کی تفسیر بھی اور میری تفسیر بھی آجائے گی اور چونکہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی روح سے ممسوح کر کے اُن علوم سے سرفراز فرمایا تھا جو اس زمانہ کے لئے ضروری ہیں اس لئے میں اُمید کرتا ہوں کہ یہ تفسیر بہت سے بیماروں کو شفا دینے کا موجب ہو گی ، بہت سے اندھے اس کے ذریعہ سے آنکھیں پائیں گے، بہرے سننے لگ جائیں گے ، گونگے بولنے لگ جائیں گے لنگڑے اور اپاہچ چلنے لگ جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس کے مضامین کو برکت دیں گے اور یہ اس غرض کو پورا کرے گی ، جس غرض کے لئے یہ شائع کی جا رہی ہے۔ اللَّهُمَّ آمِينَ 1 تاریخ الخمیس جلدا صفحه ۴۱۲ مطبوعہ بیروت ۱۲۳۸ھ بخاری کتاب الوحی باب كيف كان بدء الوحي ۔۔۔۔۔۔ الخ سے سموئیل نمبرا باب ۲۵ آیت ۳۲ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور، ۱۸۷ء سلاطین نمبر ا بابا آیت ۴۸ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پورہ ۱۸۷ء تواریخ نمبر ا باب ۱۶ آیت ۳۶ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پورہ ۱۸۷ء تواریخ نمبر ۲ باب ۶ آیت ۴ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پورہ ۱۸۷ء کے زبور باب ۷۲ آیت ۱۸ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پورہ ۱۸۷ء متی باب ۱۵ آیت ۲۱ تا ۲۶ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پورہ ۱۸۷ء