انوارالعلوم (جلد 20) — Page 356
انوار العلوم جلد ۲۰ ۳۵۶ دیبا چه تفسیر القرآن نے اس کے اندر ایسی تبدیلی کر دی ہے کہ یہ مکہ کا کمانڈ رایک عام سپاہی کی حیثیت میں میری نچر کی رکاب پکڑے کھڑا ہے اور اس کا چہرہ بتا رہا ہے کہ یہ آج اپنی موت سے اپنے گناہوں کا ازالہ کرے گا ) عباس نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حیرت سے ابوسفیان کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا تو کہا يَا رَسُولَ الله ! یہ ابو سفیان آپ کے چا کا بیٹا اور آپ کا بھائی ہے آج تو آپ اس سے خوش ہو جائیں ۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کی وہ تمام دشمنیاں معاف کرے جو کہ اس نے مجھ سے کی ہیں ۔ ابوسفیان کہتے ہیں کہ اُس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف مخاطب ہوئے اور فرمایا اے بھائی ! تب میں نے جوش محبت سے آپ کے اُس پیر کو جو خچر کی رکاب میں تھا چوم لیا۔ صلى الله - لیا تھا اُس کے فتح مکہ کے بعد جب رسول اللہ ﷺ نے وہ جنگی ۔ وہ جعلی سامان جو آپ نے عاریتہ لیا تھا مالکوں کو واپس کیا اور ساتھ اُس کے بہت سا انعام واکرام بھی دیا تو ان لوگوں نے یہ محسوس کیا کہ یہ شخص اس زمانہ کے عام انسانوں جیسا نہیں ۔ چنانچہ صفوان اُسی وقت اسلام لے آئے ۔ اس جنگ کا ایک اور عجیب واقعہ بھی تاریخوں میں آتا ہے۔ شیبہ نامی ایک شخص جو مکہ کے رہنے والے تھے اور جو خانہ کعبہ کی خدمت کے لئے مقرر تھے وہ کہتے ہیں میں بھی اس لڑائی میں شامل ہوا مگر میری نیت یہ تھی کہ جس وقت لشکر آپس میں ملیں گے تو میں موقع پا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دوں گا اور میں نے دل میں کہا عرب اور غیر عرب لوگ تو الگ رہے اگر ساری دنیا بھی محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مذہب میں داخل ہو گئی تو میں نہیں ہوں گا ۔ جب لڑائی تیزی پر ہوئی اور ادھر کے آدمی اُدھر کے آدمیوں میں مل گئے تو میں نے تلوار کھینچی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہونا شروع کیا۔ اُس وقت مجھے یوں معلوم ہوا کہ میرے اور آپ کے در میان آگ کا ایک شعلہ اُٹھ رہا ہے جو قریب ہے کہ مجھ بھسم کر دے ۔ اُس وقت مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنائی دی کہ شیبہ ! میرے قریب ہو جاؤ ۔ میں جب آپ کے قریب گیا تو آپ نے میرے سینہ پر ہاتھ پھیرا اور کہا اے خدا! شیبہ کو شیطانی خیالوں سے نجات دے۔ شیبہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پھیرنے کے ساتھ ہی میرے دل سے ساری دشمنیاں اور عداوتیں اُڑ گئیں اور اُس وقت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو اپنی آنکھوں سے