انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 246 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 246

انوار العلوم جلد ۲۰ ۲۴۶ دیبا چه تفسیر القرآن کرتے تھے، اُنہیں مجبور کر کے مکہ والے اپنے ساتھ لڑائی کے لئے لے آئے تھے۔ اسی طرح قیدیوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی بیٹی کے خاوند ابوالعاص بھی تھے ۔ مارے جانے والوں میں ابو جہل مکہ کی فوج کا کمانڈر اور اسلام کا سب سے بڑا دشمن بھی شامل تھا۔ بدر کے قیدی اس حق پر رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم خو بھی تھے کہ وہ پیشگوئیاں جو متواتر چودہ سال سے آپ کے ذریعہ سے شائع کی جا رہی تھیں اور وہ پیشگوئیاں جو پہلے انبیاء اس دن کے متعلق کر چکے تھے پوری ہو گئیں ، لیکن مکہ کے مخالفوں کا عبرتناک انجام بھی آپ کی نظروں کے سامنے تھا۔ آپ کی جگہ پر کوئی اور شخص ہوتا تو خوشی سے اُچھلتا اور کودتا لیکن جب آپ کے سر پ کے سامنے سے مکہ کے قیدی رسیوا رسیوں میں بندھے ہوئے گزرے تو آپ اور وئے گزرے تو آپ اور آپ کے باوفا ساتھی ابو بکر کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو رواں ہو گئے ۔ اُس وقت حضرت عمر جو بعد میں آپ کے دوسرے خلیفہ ہوئے ہوئے سامنے سے سے آئے تو اُنہیں حیرت ہوا ہوئی کہ اس فتح اور خوشی کے وقت میں آپ کیوں رورہے ہیں اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله! مجھے بھی بتائیے کہ اس وقت رونے کا کیا باعث ہے؟ اگر وہ بات میرے لئے بھی رونے کا موجب ہے تو میں بھی روؤں گا، نہیں تو کم سے کم میں آپ کے غم میں شریک ہونے کے لئے رونی صورت ہی بنالوں گا۔ آپ نے فرما یاد یکھتے نہیں خدا تعالیٰ کی نافرمانی سے آج مکہ والوں کی کیا حالت ہو رہی ہے ۔ ۲۵۵ آپ کے انصاف اور آپ کی عدالت کا جس کی خبر یسعیاہ نے بار بار اپنی پیشگوئیوں میں دی ہے اس موقع پر ایک لطیف ثبوت ملا ۔ مدینہ کی طرف واپس آتے ہوئے رات کو جب آپ سونے کے لئے لیٹے تو صحابہؓ نے دیکھا کہ آپ کو نیند نہیں آتی ۔ آخر انہوں نے سوچ کر یہ نتیجہ نکالا کہ آپ کے چچا عباس چونکہ رسیوں میں جکڑے ہونے کی وجہ سے سو نہیں سکتے اور اُن کے کراہنے کی آوازیں آتی ہیں اس لئے اُن کی تکلیف کا خیال کر کے آپ کو نیند نہیں آتی ۔ اُنہوں نے آپس میں مشورہ کر کے حضرت رت عباس کے بندھنوں کو ڈھیلا کر دیا ۔ حضرت عباس سو گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نیند آ گئی۔ تھوڑی دیر کے بعد یکدم گھبرا کے آپ کی آنکھ کھلی اور آپ نے پوچھا عباس خاموش کیوں ہیں؟ اُن کے کراہنے کی آواز اب کیوں نہیں آتی؟ آپ کے دل میں یہ و ہم پیدا ہوا کہ شاید تکلیف کی وجہ سے بیہوش ہو گئے ۔ صحابہ نے کہا یا رَسُولَ الله!