انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 164 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 164

انوار العلوم جلد ۲۰ ۱۶۴ دیبا چه تفسیر القرآن انجیل کی پیشگوئیاں انگورستان کی تمثیل کی پیشگوئی (الف) متی باب ۲۱ میں حضرت مسیح فرماتے وو ہیں :۔ یہ ایک اور تمثیل سنو ۔ ایک گھر کا مالک تھا جس نے انگورستان لگایا اور اس کے چاروں طرف روندھا اور اُس کے بیچ میں کھود کے کولہو گا ڑا اور بُرج بنایا اور باغبانوں کو سونپ کے آپ پر دلیس گیا اور جب میوہ کا موسم قریب آیا اُس نے اپنے نوکروں کو باغبانوں کے پاس بھیجا کہ اُس کا پھل لائیں ۔ پر اُن باغبانوں نے اُس کے نوکروں کو پکڑ کے ایک کو پیٹا اور ایک کو مار ڈالا اور ایک کو پتھراؤ کیا۔ پھر اُس نے اور نوکروں کو جو پہلوں سے بڑھ کر تھے بھیجا۔ اُنہوں نے اُن کے ساتھ بھی ویسا ہی کیا آخر اس نے اپنے بیٹے کو یہ کہہ کر بھیجا کہ وے میرے بیٹے سے دیں گے لیکن باغبانوں نے بیٹے کو دیکھا تو آپس میں کہنے لگے کہ وارث یہی ہے آؤ اسے مار ڈالیں کہ اس کی میراث ہماری ہو جائے اور اُسے پکڑ کے اور انگورستان کے باہر لے جا کر قتل کیا۔ جب انگورستان کا مالک آئے گا تو ان باغبانوں کے ساتھ کیا کرے گا ؟ وے اسے بولے ان بدوں کو بُری طرح مار ڈالے گا اور انگورستان کو اور باغبانوں کو سونپے گا جو اُسے موسم پر میوہ پہنچا دیں۔ یسوع نے اُنہیں کہا کیا تم نے نوشتوں میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو راجگیروں نے ناپسند کیا وہی کونے کا سہرا ہوا۔ یہ خداوند کی طرف سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب ۔ اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی اور ایک قوم کو جو اس کا میوہ لاوے دی جائے گی ۔ جو اُس پتھر پر گرے گا چور ہو جائے گا۔ جس پر وہ گرے گا اُسے پیس ڈالے گا۔ جب سردار کاہنوں اور فریسیوں نے اُس کی یہ تمثیلیں سنیں تو سمجھ گئے کہ ہمارے ہی حق میں کہتا ہے اور اُنہوں