انوارالعلوم (جلد 20) — Page 107
انوار العلوم جلد ۲۰ ۱۰۷ دھن و دولت دے اور وید کے دشمنوں کو تباہ اور ہلاک کر۔ ۴ ۔ سام و یدا تر آرچک ادھیائے ۱۰ منتر ۳ میں لکھا ہے :۔ دیبا چه تفسیر القرآن ”اے اندر دیوتا تو غیر ویدک دھرمیوں کو کب یوں کچل کر تباہ کرے گا جیسے چھتری دار پھول کو پاؤں سے کچل کر تباہ کر دیا جاتا ہے۔اے اِندر! تُو کب تک ہماری ان دعاؤں کو سنے گا“۔ ۵ ۔ اتھر و وید کا نڈ نمبر ۱۹ سوکت ۲۸ منتر ۴ تا ۱۰ میں لکھا ہے:۔ اے دیکھ ! تو ہمارے دشمنوں کے دلوں کو توڑ دے جیسے تو اُگتے وقت میں زمین کی کھال کو چیرتی ہوئی اوپر کو نکل آتی ہے ویسے ہی اِن ہمارے دشمنوں کے سروں کو چیر کرا و پر کو نکل کر ان کو گرا کر تباہ کر دے۔ ۶ ۔ اتھرو وید کا نڈ نمبر ۱۹ سوکت ۲۹ منترا تا ۹ میں لکھا ہے:۔ وو ” اے دیکھ ! تو میرے دشمنوں اور مقابلہ کرنے والوں کو چبھ اور میرے دوسرے ہر قسم کے مخالفین کو بھی چھ جا۔ اے دکھ! میرے دشمنوں اور مقابلہ کرنے والوں کو تباہ کر اور ہمارے مخالفین کو بھی تباہ و برباد کر وغیرہ وغیرہ۔ ے۔ یجر ویدا دھیائے ۲۷ منتر ۲ میں لکھا ہے:۔ اے آگ ہم براہمن لوگ جو تیرے پجاری ہیں تو ہمیں عزت و دولت دے مگر ہمارے مخالفوں کو سمجھ نہ دے۔ ۔ یجر ویدا دھیائے ۱۱ منتر ۸۰ میں لکھا ہے۔ اے آگ دیوتا جو لوگ ہم کو دھن و دولت نہیں دیتے بلکہ ہماری مخالفت کرتے ہیں ، تو اُن کو جلا کر راکھ کر دے۔ ویدوں کے علاوہ دوسری مذہبی کتب میں بھی اسی قسم کی تعلیم ہے۔ چنانچہ منوسمرتی جو تمام ہندوؤں کے نزدیک ویدوں کی حقیقی تفسیر ہے اُس میں لکھا ہے کہ :۔ وو ویدوں پر اعتراض کرنے والوں کو ملک سے باہر نکال دو۔‘20 ۹۔ ” جو شو در براہمن کے برابر بیٹھنا چاہے راجہ یا تو اُس کی کمر پر گرم لوہے کے داغ دے،