انوارالعلوم (جلد 1) — Page 649
انوار العلوم جلدا ۶۴۹ اسلامی نماز نصیحت کرتا ہے تاکہ تم عمل کرو۔ اور خدا سے جو عہد تم نے باندھا ہے اسے پورا کرو اور مضبوط قسم کھا کر اسے توڑا نہ کرو (اور تم ایسا کیونکر کر سکتے ہو) اور تم نے تو اس پر اللہ تعالیٰ کو ضامن کیا ہے اللہ تعالی تمہارے افعال کو جانتا ہے۔ (1) لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلثَةٍ وَمَا مِنْ إِلَهِ إِلَّا إِلَهَ وَاحِدٌ وَ إِنْ لَمْ يَنْتَهُوا عَمَّا يَقُولُونَ لَيَمَسَّنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۖ أَفَلَا يَتُوبُوْنَ إِلَى اللَّهِ وَ يَسْتَغْفِرُونَهُ وَاللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ إِلَّا رَسُوْلَ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ وَأُمَّهُ صِدِّيقَةً كَانَا يَأْكُلَانِ الطَّعَامَ انْظُرْ كَيْفَ نُبَيِّنَ لَهُمُ الَّا يَتِ ثُمَّ انْظُرُ أَنِّي يُؤْفَكُونَ (المائده : ۷۴-۷۶) ترجمہ - ہدایت سے دور ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اللہ تین خداؤں میں سے ایک ہے ۔ اور معبود تو صرف ایک ہی ہے اور اگر تین خدا کہنے والے اپنے اقوال سے باز نہیں آئیں گے ۔ تو ان میں جو لوگ اپنے اس عقیدہ پر قائم رہیں گے ان کو درد ناک عذاب پہنچے گا۔ کیا وہ اللہ تعالیٰ کی طرف نہیں جھکتے۔ اور اس سے اپنے گناہوں کی معافی نہیں مانگتے اور اللہ تعالیٰ تو بخشنے والا مہربان ہے۔ مسیح نہیں تھے مگر ایک رسول اور ان سے پہلے اور رسول گزر چکے ہیں (ان سے ان کی زندگی ملا کر دیکھ لو بالکل مشابہ ہے۔ پھر ان کی خدائی کہاں سے ثابت ہوئی) اور ان کی ماں ایک نیک بخت عورت تھیں وہ دونوں کھانا کھایا کرتے تھے (اور خدا کھانے سے پاک ہے) دیکھ ہم کس طرح ان کے لئے دلائل پیش کرتے ہیں پھر دیکھ کہاں پھرتے جاتے ہیں۔ (از ریویو مارچ ۱۹۱۴ء) مرزا بشیر الدین محمود احمد