انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 520 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 520

انوار العلوم جلد ا ۵۲۰ سيرة النبي کیا تھا ایہ بھی مجھ سے ویسا ہی سلوک نہ کریں۔ اس خیال نے آپ پر ایسا اثر کیا کہ آپ نے اپنی مرض الموت میں یہود و نصاری پر لعنت کی کہ انہوں نے اپنے اخبار کی قبور کو سجدہ گاہ بنالیا۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِى مَاتَ فِيْهِ لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ اَنْبِيَاءِ هِمْ مَسَاجِدَ قَالَتْ لَو لَا ذُلِكَ لَابْرَزُوا قَبْرَهُ ( بخاري كتاب الجنائز باب ما يكرة من اتخاذ المساجد على القبور) آنحضرت ا نے اس مرض میں جس میں وفات پائی فرمایا اللہ تعالیٰ یہود اور نصاری پر لعنت کرے انہوں نے اپنے انبیاء کی قبور کو مساجد بنا لیا ہے اور حضرت عائشہ نے یہ بھی زائد کیا کہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو صحابہ " آپ کی قبر کو بند نہ کرتے بلکہ ظاہر کرتے اس نے اس حدیث سے پتہ لگ سکتا ہے کہ آپ کو شرک سے کیسی نفرت تھی وفات کے وقت سب وقت سب سے بڑا خیال آپ کو یہ تھا کہ میں عمر بھر جو ایک خدا کی تعلیم دیتا رہا ہوں لوگ اسے بھول نہ جائیں اور میرے بعد پھر کہیں شرک میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ اور اگر پہلے معبودوں کو چھوڑا ہے تو اب مجھے ہی معبود نہ بنا بیٹھیں اور اپنے اس نقص کے دور کرنے کے لئے ایسے سخت الفاظ استعمال فرمائے جن سے صحابہ کرام ایسے متاثر ہوئے کہ انہوں نے خوف کے مارے آ۔ آپ کی قبر کو بھی ظاہر کرنا پسند نہ کیا تا آپ کے حکم کے خلاف نہ ہو جائے چنانچہ اب تک وہ قبر مبارک ایک بند مکان میں ہے جس تک جانے کی لوگوں کو اجازت نہیں۔ طهارت نفس آنحضرت ا کی پاک میت پر قلم اٹھانا کوئی آسان آسان کام نہیں اسی لئے میں نے ابتداء میں ان مشکلات کو بیان کر کے بتایا تھا کہ سیرت تین تین طرح لکھی جا سکتی ہے۔ تواریخ سے احادیث سے قرآن کریم سے اور میں نے بتایا تھا کہ سردست میں احادیث سے اور پھر احادیث میں سے بھی جو سیرۃ بخاری سے معلوم ہوتی ہے وہ اس جگہ درج کروں گا۔ میں نے سیرت کے عام ابواب پر بحث کرنے کے بعد لکھا تھا کہ سیرت انسانی کے تین حصہ ہو سکتے ہیں۔ ایک وہ جو خداتعالی سے تعلقات کے متعلق ہو جس کا نام میں نے اخلاص باللہ رکھا تھا اور دو سرا جو خود اپنے نفس کے متعلق ہو اس کا نام طہارت نفس مناسب معلوم ہوتا ہے اور چونکہ اخلاص باللہ کا حصہ میں ختم کر چکا ہوں اس لئے اب دوسرے حصہ کو شروع کیا جاتا ہے جو طهارت نفس کے ہیڈنگ کے ما تحت ہوگا۔ طهارت نفس کے باب میں سب سے پہلے اس بات کے متعلق شہادت بیان بدی سے نفرت کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کو بدی سے سخت نفرت تھی۔ اگر چہ بظاہر یہ بات کوئی