انوارالعلوم (جلد 1) — Page 498
انوار العلوم جلدا ۴۹۸ سيرة النبي الا تھا کہ ان کے لئے کسی سامان کے مہیا کرنے کی مجھے ضرورت ہے اس لئے آپ نے اپنی اولاد کے لئے اس رقم میں سے کوئی حصہ ہی مقرر نہ کیا۔ اللہ اللہ ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں کے ہاتھوں میں حکومت ہوتی ہے وہ کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح اپنی اولاد اور رشتہ داروں کے لئے کچھ سامان کر جائیں لیکن آپ نے نہ صرف خود ہی اللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اپنی اولاد کے لئے زکوۃ میں سے کوئی حصہ نہ مقرر کیا بلکہ ان کو بھی خدا پر توکل کرنے کا سبق سکھایا اور انہیں حکم دے دیا کہ تمہارے لئے اس مال سے فائدہ اٹھانا ہی نا جائز ہے ۔ زکوۃ کے علاوہ جو لوگ اپنے پاس سے صدقات دیتے ہیں ممکن تھا کہ سادات کو وہ اس میں شریک کر لیتے لیکن رسول کریم ال نے اپنی اولاد کو ایسا تو کل کا سبق دینا چاہا کہ اسے صدقات سے بھی محروم کر دیا اور زکوۃ وصدقہ دونوں کی نسبت حکم دے دیا کہ میری اولاد اور اولاد کی اولاد کے لئے زکوۃ و صدقہ لینا نا جائز ہے۔ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَى بِالثَّمَرِ عِنْدَ صِرَامِ النَّخْلِ فَيَجِيُّ هُذَا بِثَمَرِهِ وَ هُذَا مِنْ تَمَرِهِ حَتَّى يُصِيرَ عِنْدَهُ كَوْ مَا مِنْ تَمْرِ فَجَعَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَلْعَبَانِ بِذلِكَ التَّمَرِ فَاخَذَا حَدُهُمَا تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيْهِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْرَ جَهَا مِنْ فِيْهِ فَقَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الَ مُحَمَّدٍ لَا يَأْكُلُونَ الصَّدَقَةَ ) بخارى بخاری کتاب الزکوة باب اخذ صدقة التمر عند صرام ام النخل) کھجور کے کٹنے کے وقت رسول کریم ال کے پاس کھجوریں لائی جاتی تھیں۔ ہر ایک اپنی اپنی کھجوریں لاتا تھا اور رسول کریم اللہ کے آگے رکھ دیتا یہاں تک کہ آپ کے پاس ایک ڈھیر ہو جاتا۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنما ان کھجوروں سے کھیلنے لگے اور ان میں سے ایک نے ایک کھجور لی اور اپنے منہ میں ڈال لی۔ پس ان کی طرف رسول کریم نے دیکھا اور کھجور ان کے منہ سے نکال دی اور فرمایا کہ تجھے علم نہیں کہ آل محمد صدقہ نہیں کھایا کرتے۔ اللہ اللہ کیسی احتیاط ہے۔ کیا ہی تو کل ہے ایک کھجور بچے نے منہ میں ڈال لی تو اس میں حرج نہ تھا۔ لیکن آپ کا تو کل ایسا نہ تھا جیسا کہ عام لوگوں کا ہوتا ہے ۔ آپ چاہتے تھے کہ بچپن سے ہی بچوں کے دلوں میں وہ ایمان اور توکل پیدا کر دیں کہ بڑے ہو کر وہ کبھی صدقات کی طرف توجہ نہ کریں اور خدا کی ہی ذات پر بھروسہ رکھیں۔ تم