انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 399 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 399

انوار العلوم جلدا ۳۹۹ جواب اشتہار غلام سرور کانپوری صاف ہو جاتے ہیں اور کوئی اشکال نہیں رہتا جیسا کہ درج کیا گیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اصحاب کانپور جو ایک دفعہ کمال بے تعصبی کا نمونہ دکھا چکے ہیں اس پر غور کر کے فائدہ اٹھائیں گے۔ اور وہی پہلو اختیار کریں گے جس میں رسول اللہ ا کی عزت قائم ہوتی ہو ۔ اور آپ کی اتباع اختیار کر کے آپ کے خادم اور خدا کے مامور مرزاغلام احمد صاحب قادیانی کی اتباع اختیار کریں گے کیونکہ رسول اللہ اس کی عزت اس میں ہے کہ آپ کے خدام سے وہ لوگ پیدا ہوں جو ۴ عجب العلیست در کان محمد " مسیحائی کا درجہ پائیں۔ عجب نوریست در جان محمد وگر استاد را نام نه دانم که خواندم بدیگر دلبرے کارے ندارم در دبستان محمد که هستم کشته آن محمد " وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبع المدى خاکسار مرزا بشیر الدین محمود احمد قادیان ( محررہ اپریل ۱۹۱۲ء)