انوارالعلوم (جلد 1) — Page 315
انوار العلوم جلد 1 ۳۱۵ مسلمان رہی ہے جو سب ماموروں کو مانے پھر بھی وہ غلطی پر ہے۔ یہ تو ایسا ہی ہو گا جیسے زید روز ہم کو ، زید روز ہم کو کہے کہ میں آج عمر سے ملا ہوں اور ہم باوجود اس کلام کے روز مرہ سننے کے پھر یہ کہیں کہ اس کو غلطی لگی ہوئی ہے ایسے شخص کی نسبت کوئی عقلمند غلطی کا فتوئی نہیں دیتا۔ بلکہ یا تو اسے جھوٹا سمجھا جاتا ہے یا سچا۔ پھر کس طرح ممکن ہے کہ تین سال تک حضرت صاحب اس بات کا دعوی کرتے رہے کہ قریبا رو زخد اتعالیٰ مجھ سے کلام کرتا ہے اور ہزاروں عبار عبارتیں پیش کر دیں کہ یہ مجھ پر نازل ہوئی ہیں اور اصل حقیقت یہ تھی کہ محض وہ دھوکا میں پڑے ہوئے تھے ۔ (نعوذ باللہ من ذالک) پس جو شخص کہتا ہے کہ میں حضرت مرزا صاحب کو راستباز اور اسلام کا سچا خیر خواہ یقین کرتا ہوں اور ؟ تا ہوں اور پھر آپ کے الہامات کو نہیں مانتا وہ یا تو منافق ہے کہ اپنے دل کا خبث ظاہر نہیں کرتا اور اصل میں پورے رے طور سے منکر ہے اور ریا پاگل ہے کہ اس میں اتنی بھی تمیز نہیں کہ وہ سمجھ سکے کہ کوئی شخص تمہیں سال تک اس بات میں دھوکا نہیں کھا سکتا کہ خدا تعالیٰ روز مجھ سے کلام کرتا ہے اور حالانکہ بات کچھ بھی نہیں پس دونوں صورتوں میں اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور وہ ہم میں سے نہیں ہو سکتا۔ اب میں وہ عبارتیں درج کرتا ہوں کہ جو حضرت مسیح موعود کا قول اورالهای شہادتیں صاحب نے مختلف کتب میں لکھی ہیں تاکہ میرے دوستوں کو معلوم ہو کہ حضرت اقدس کا منشاء کیا تھا سب سے پہلے میں وہ عبارت درج کرتا ہوں جو حضرت صاحب نے الہام کی بناء پر لکھی ہے اور جس کا کوئی احمدی انکار نہیں کر سکتا۔ یہ اس خط میں درج ہے جو آپ نے عبدالحکیم کے جواب میں لکھا ہے وَهُوَ هُذَا اگر آپ کا یہ خیال ہے کہ ہزار ہا آدمی جو میر میری جماعت میں شامل نہیں کیا راستبازوں۔ بار سے خالی ہیں تو ایسا ہی آپ کو یہ خیال بھی کر لینا چاہئے کہ وہ ہزار ہا یہود اور نصاری جو اسلام نہیں لائے کیا وہ راستبازوں سے خالی تھے ۔ بہر حال جبکہ خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر ایک شخص جس کو میری دعوت پہنچتی ہے اور اس نے مجھے قبول نہیں کیا ہے وہ مسلمان نہیں ہے اور خدا کے نزدیک قابل مؤاخذہ ہے تو یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ اب میں ایک شخص کے کہنے سے جس کا دل ہزاروں تاریکیوں میں مبتلا ہے خدا کے حکم کو چھوڑ دوں اس سے سہل تر بات یہ ہے کہ ایسے شخص کو اپنی جماعت میں سے خارج کرتا ہوں۔ ہاں اگر کسی وقت صریح الفاظ سے آپ اپنی تو یہ شائع کریں! ریں اور اس خبیث عقیدہ سے باز آجائیں تو رحمت الہی کا دروازہ کھلا ہے وہ لوگ جو میری دعوت کے رو کرنے کے وقت قرآن شریف کی نصوص صریحہ کو چھوڑتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے کھلے کھلے نشانوں