انوارالعلوم (جلد 1) — Page 301
انوار العلوم جلد | ۳۰۱ فرعون موسی صورت میں بھی بنی اسرائیل کا مصر سے خروج اس کے بیٹے منفتاح ہی کے زمانہ میں ہو سکتا ہے۔ اس کی نسبت ظالموں میں لکھا ہے کہ بڑا ہو شیار اور مکار تھا اور اس کا قد چھوٹا تھا۔ ή چونکہ یہ بیمار رہتا تھا اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ جلد ضعیف ہو گیا کیونکہ جو لاش نکلی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بہت کمزور تھا۔ حالانکہ یہ حضرت موسی سے اندازا تین سال چھوٹا تھا۔ کیونکہ جیسا کہ قرآن شریف سے ثابت ہے اس کی ماں نے حضرت موسی کو اس بہانہ سے بچایا تھا کہ ہمارا بیٹا کوئی نہیں اسے پال لیں۔ پس معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت اس کے اولاد کوئی نہ تھی اور یہ بادشاہ کا دوسرا بیٹا تھا۔ اور اس کا بڑا بھائی بوجہ سادہ لوح ہونے کے بادشاہ کو پسند نہ تھا۔ اور اس نے اسے تخت سے محروم کر دیا تھا۔ پس کم سے کم حضرت موسیٰ کے اٹھانے کے دو سال بعد اس کے بڑے بھائی کی پیدائش مانیں ۔ اور اس کے تیسرے سال تو اس حساب سے تین سال یا دو سال آپ سے چھوٹا معلوم ہوتا ہے۔ ہاں اس کی بہن جس نے اول اول آپ کو اٹھایا ہے آپ سے کوئی پندرہ سولہ برس بڑی ہو گی اس کا نام منفتاح ہیرو غلوفی حروف میں اس طرح لکھا جاتا ہے۔ mm 114 اسم منفتاح خاکسار مرزا محمود احمد ( تشحید الا ذہان جنوری ۱۹۱۱ء )