انوارالعلوم (جلد 1) — Page 235
انوار العلوم جلد 1 ۲۳۵ نجات ہم کو یہ واقعات بتا رہی ہیں۔ تو پھر زبان سے وید کو کل عالم کے لئے کہہ دینے سے تو کچھ نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ اگر کوئی تعلیم دید کی ایسی ہوتی کہ جس میں سب دنیا کی ہدایت کا اقرار ہوتا تو آخر اس دنیا کا تو اربوں برس میں کوئی رشی منی یا او تار تو اس دھرم کے کام کو اپنے ہاتھ میں لیتا اور کہتا کہ دید سے معلوم ہوتا ہے کہ سب دنیا کو ہدایت کرو ، پھر اس کتاب کو اپنے گھر میں کیوں چھپائے بیٹھے ہو۔ اور اگر جب سے دید نازل ہوئے ہیں۔ سب ہندو دھرم سے دور اور ہدایت سے خالی ہی رہے ہیں۔ اور کسی کو بھی ہندوستان سے باہر کے لوگوں کی حالت پر رحم نہیں آیا ۔ اور نہ وید کی تعلیم کی حمایت کا ہی جوش پیدا ہوا تو ایسی کتاب جس نے دو ارب برس میں ایک کو بھی ہدایت نہ کی۔ آج اس سے ہم کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اور ہماری نجات کے لئے وہ کیا کر سکتی ہے۔ غرض کہ دید نہ تو تمام دنیا کے لئے ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔ اور نہ ہی اس کی وجہ بتاتا ہے اور علاوہ اس کے وید اب تک ہندوستان سے باہر نہیں پھیلایا گیا۔ اور ہمالیہ سے باہر اس کی تلقین نہیں ہوئی۔ اور شاستروں سے معلوم ہوتا ہے ۔ کہ وید کو غیر قو میں سنیں تک نہیں ۔ اور خود ہندو بزرگوں کا عمل یہی ظاہر کرتا ہے چنانچہ آریہ قوم کے سوا جو کہ بہت تھوڑی تعداد میں ہے۔ اور لاکھوں سے نہیں بڑھتی قریبا کل فرقے اس بات کے قائل ہیں کہ وید کا باہر نکالنا اور غیر قوموں کو اپنے اندر شامل کرنا بالکل نا جائز ہے۔ اور گناہ عظیم ہے۔ تو اس صورت میں آریوں کا نجات کا دروازہ تمام دنیا کے لئے کھلا ثابت کرنا بالکل غلط ہے۔ اور ان کو کوئی حق نہیں کہ غیر قوموں میں اپنے مذہب کی تلقین کریں۔ میں دیکھتا ہوں کہ تمہید بہت لمبی ہوتی جاتی ہے۔ مگر پھر بھی اسلام سب دنیا کے لئے ہے ضروری ہے کہ میں قرآن شریف سے اس بات کا دعوی ہے دکھاؤں کہ وہ سب دنیا کے لئے ہے۔ اور یہ کہ آنحضرت ا ہر زمانہ اور ہر جگہ کے لئے خاتم دکھاؤں کہ وہ سب دنیا کے لئے النبین ہو کر مبعوث ہوئے ہیں۔ اور اب تک جس کو تیرہ سو برس گزر گئے ہیں یا آئندہ آپ کی غلامی سے منکر شخص کی رسائی دربار الہی میں نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ اول ہی اول جو آیت ہم کو سورۃ فاتحہ میں نظر آتی ہے وہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ہے جس کے معنی ہیں کہ سب تعریف ہے اس کے لئے جو سب دنیا کا رب ہے یعنی پرورش کرنے والا ہے۔ جس میں کہ: میں کہ ہم کو بتایا گیا ہے کہ شکر کرو اس خدا کا جس نے وہ کتاب بھیجی کہ جس نے پہلی سب کتابوں کو موقوف کر کے جو مختلف قوموں کے لئے تھیں اس کتاب کو ارسال کیا کہ جو ربوبیت