انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 541 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 541

انوار العلوم جلد ۱۹ ولدا سیر روحانی (۴) میں یہ بتایا گیا تھا کہ امریکن گورنمنٹ برطانوی گورنمنٹ کو ۲۸۰۰ ہوائی جہاز دے گی اور آج یہ رویا پوری ہوگئی ہے کیونکہ ابھی تار آئی ہے کہ امریکن گورنمنٹ نے ۲۸۰۰ ہوائی جہاز برطانوی گورنمنٹ کو دے دیئے ہیں انہوں نے کہا بات تو ٹھیک ہے کہ آپ نے مجھے امام جماعت احمد یہ کی خواب سنائی تھی مگر وہ ساری پوری نہیں ہوئی آپ نے تو مجھے۲۸۰۰ ہوائی جہاز بتائے تھے اور تار میں یہ لکھا ہے کہ امریکن گورنمنٹ نے ۲۵۰۰ ( پچیس سو ) ہوائی جہا ز دیئے ہیں۔ میں نے کہا سر کلو! تا تار کو دوبارہ پڑھو ۔ اُس نے دوبارہ پڑھا تو کہنے لگا او ہو! یہ تو وہی الفاظ نکل آئے جو آپ نے مجھے بتائے تھے ۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس خبر کو ایسے رنگ میں پورا کیا کہ سرکلو پر بھی حجت تمام ہو گئی اور انہوں نے اقرار کیا کہ واقعہ میں جو بات بتائی گئی تھی وہ پوری ہوگئی ہے۔ ہجرت کی خبر اسی طرح ۱۹۴۱ء میں مجھے قادیان سے نکلنے کی خبر دی گئی قادیان سے ہجرت مجھے دکھایا گیا کہ لڑائی ہو رہی ہے گولیاں چل رہی ہیں اور ہم دی اور ایک نئے مرکز کی تلاش میں کسی دوسری جگہ گئے ہیں حالانکہ ۱۹۴۱ء میں کسی کے وہم میں بھی یہ بات نہیں آ سکتی تھی کہ ہمیں قادیان سے ہجرت کرنی پڑے گی اور ایک نیا مرکز ہمیں بنانا پڑے گا۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہزار ہا غیبی خبریں ملیں اور پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق پیدا کر کے خود مسلمانوں کے لئے بھی علوم غیبیہ کا منبع کھل گیا۔ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے متعلق ایک رویا ! ابھی مجھے ایک تازہ رویا ہوا ہے ۔ میں گزشتہ دنوں ہے۔ ناصر آبا دسندھ میں تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں اپنے مکان کے برآمدہ میں ایک پیڑھی پر بیٹھا ہوں کہ اتنے میں اخبار آیا اور میں نے اُسے کھولا تو اُس میں یہ خبر درج تھی کہ رات نیو یارک ریڈیو سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب شہید کر دیئے گئے ہیں ۔ اس خواب کے اچھے معنے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ شہادت ایک بڑارتبہ ہے پس اس سے یہ مراد بھی ہو سکتی ہے کہ انہیں کوئی بڑی کامیابی حاصل ہو گی لیکن ظاہری تعبیر کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ خواب منذ ربھی ہو سکتی ہے اور اس کے یہ معنے بھی کئے جاسکتے ہیں کہ ان کے کام میں مشکلات