انوارالعلوم (جلد 19) — Page 527
انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۷ سیر روحانی (۴) جھوٹے کے دعوی کے مطابق ہوا اور پھر دنیا میں کامیاب بھی ہو جائے ۔ افق مبین میں ظاہر ہونے والا ستارہ یہ پیشگوئیاں کیا تھیں، جن کی طرف ان آیات میں اشارہ کیا گیا ہے۔ سو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ پیشگوئیاں یہ تھیں ۔ اوّل وہ انجم ہوگا ، یعنی دشمنانِ محمدؐ کو تباہ کریگا۔ دوم وَلَقَدْرَاهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِیْنِ اسے وہ مشرق سے ظاہر ہوگا ، حدیثوں میں بھی آتا ہے کہ وہ فِي شَرْقِيَّ دِمَشْق ۳۲ نازل ہوگا ۔ سوم وہ عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہوگا ۔ ۳۳ الْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ سے کیا مراد ہے؟ اس جگہ الْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ سے مراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے اور عِندَ کے معنی قریب کے ہیں پس عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ کے معنے یہ ہیں کہ وہ مقام محمدیت سے غایت درجہ کا قرب رکھنے والا ہوگا ۔ غرض وَالنَّجْمِ إِذَا ھوی میں مسیح موعود کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں جب ظلمت کا دور دورہ ہوگا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک شخص مبعوث ہو گا جو عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہوگا، یعنی وہ مقام محمدیت سے انتہائی قرب رکھنے والا ہوگا ۔ عندیت کے مقام سے معیت کے مقام تک اس جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کی ابتداء کو عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ سے تعبیر کیا ہے لیکن آپ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کی انتہاء اس سے بھی زیادہ مبارک ہو گی اور وہ میری قبر میں میرے ساتھ دفن ہوگا چنانچہ آپ فرماتے ہیں يُدْفَنُ مَعِي فِي قَبْرِی ۳۴ وہ میرے ساتھ میری قبر میں دفن ہوگا ، جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے نزول کا ایک استعارہ کے رنگ میں ذکر فرمایا ہے اسی طرح اس کی وفات کے لئے بھی آپ نے استعارہ استعمال کیا ہے اور بتایا ہے کہ آنے والے مسیح کا کا میری ذات کے ساتھ ایسا