انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 518 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 518

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۸ سیر روحانی (۴) تھوڑے دنوں کے بعد یمن کی بندرگاہ پر ایران کا اللہ تعالیٰ کا عظیم الشان نشان تھوڑے دنوں کے ایک جہاز لنگر انداز ہوا اور اس میں سے ایک سفیر اُترا جو یمن کے گورنر کے نام ایک شاہی خط لایا۔ یمن کے گورنر نے اسے دیکھا تو اس پر ایک نئے بادشاہ کی مہر تھی اُس نے خط اپنے ہاتھ میں لیتے ہی درباریوں سے کہا وہ بات ٹھیک معلوم ہوتی ہے جو اس عرب نے کہی تھی۔ اس نے خط کھولا تو وہ کسری کے بیٹے کا تھا اور اس میں یہ لکھا تھا کہ ہمارا باپ نہایت ظالم اور سفاک انسان تھا اور اس نے تمام ملک میں ایک تباہی مچا رکھی تھی ہم نے فلاں رات اسے مار دیا ہے اور اب ہم خود اس کی جگہ تخت پر بیٹھ گئے ہیں اب تمہارا فرض ہے کہ تم اپنی مملکت کے لوگوں سے ہماری اطاعت کا اقرار لو، اور ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ انہی سفاکیوں میں سے جو ہمارے باپ نے کیں ایک یہ بھی سفا کی تھی کہ اس نے عرب کے ایک شخص کے متعلق لکھا تھا کہ اسے گرفتار کر کے ہمارے پاس بھجوا دیا جائے ہم اس حکم کو منسوخ کرتے ہیں۔ یہی حقیقت عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوای میں بیان کی گئی ہے کہ ایک طاقتور ہستی اس کی نگران ہوگی اور اس کو چھیڑنا کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہت سے مواقع ایسے آئے ہیں جنہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آپ کو چھیڑ نا خدا تعالیٰ کو چھیڑنا تھا۔ اصلاح خلق کے لئے ایک پھر فرماتا ہے ذُو مِرَّةٍ وہ طاقتور ہی نہیں بلکہ مسرَّة والا ہے ذُو مِرَّةٍ کے اصل معنے پیدائش کی طاقت کامل انسان کی پیدائش بلکہ بہت بڑی طاقت رکھنے والے کے ہیں جس کا مفہوم یہ ہے کہ بار بار پیدائش کی طاقت کا ظہور اس سے ہوتا رہتا ہے گویا بتایا کہ وہ شـــديـــد القوی ہی نہیں بلکہ اس میں اعلیٰ درجہ کی کامل پیدائش کی طاقت بھی موجود ہے فَاسْتَوی پھر اس طاقتور خدا اور اعلیٰ سے اعلیٰ مخلوق پیدا کرنے والے خدا نے ارادہ کیا کہ میں دنیا میں اپنی مخلوق پر ظاہر ہوں وَهُوَ بِالْأُفُقِ الا علی اور وہ خدا بہت اونچا تھا اور بنی نوع انسان زمین پر رینگ تھے اور ہر قسم کی کمزوریاں اور گناہ ان میں پائے جاتے تھے بائیبل میں بھی لکھا ہے۔ اور خداوند نے دیکھا کہ زمین پر انسان کی بدی بہت بڑھ گئی اور اس کے رہے دل کے تصور اور خیال سدا بُرے ہی ہوتے ہیں تب خداوند زمین پر انسان کو پیدا