انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 402 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 402

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۲ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء کے ساتھ ہی مسیح موعود کے متعلق یہ خبر دی گئی ہے کہ اسے اپنے ساتھیوں کو طور کی طرف لے جانے جب دی گئی ہےکہ کو ور کی کا حکم ہوگا اس لئے اس پیشگوئی سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ اُس علاقہ کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے جس علاقہ میں مسیح موعود کا مرکز ہوگا اور بتایا گیا ہے کہ اس علاقہ میں ان دوقوموں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ یہ مراد نہیں کہ پاکستان میں بھی ان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ اس جگہ کے متعلق تو فرماتا ہے کہ فَحَرِّزْ عِبَادِى إِلَى الطُّورِ ۔ میرے بندوں کو پہاڑی کی طرف لے جا۔ پہاڑ سے مراد ایسا مقام ہوتا ہے جو مضبوط اور محفوظ ہو۔ پاکستان مسلمانوں کے لئے طور چنانچہ اس وقت پاکستان کو خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کیلئے طور بنا دیا ہے اور یہاں ان کی جانوں کی حفاظت ہوگی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کو دیکھا جائے تو ان میں بھی اسی قسم کے فتنوں اور فسادات کا ذکر آتا ہے جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کو پیش آئے ۔ اسی طرح ان الہامات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہماری ہماری جماعت جماعت کے کو ایک دن ہجرت بھی کرنی پڑے گی چنانچہ انچہ آپ آپ کا الہام ہے۔ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا مَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ^ کیا جماعت احمد یہ میں داخل ہونے والوں کو ایسی بات پر چھوڑ دیا جائے گا کہ وہ کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور اُنہیں ان فتنوں میں نہیں ڈالا جائے گا جو پہلی جماعتوں کو پیش آئے ۔ اگر وہ ایسا خیال کرتے ہیں تو یہ بالکل غلط ہے وہ فتنوں میں ضرور ڈالے جائیں گے، وہ پہلی قوموں کی طرح ضرور جھنجھوڑے جائیں گے۔ کوئی بھی مامور آج تک ایسا نہیں گزرا جس کی جماعت صرف چندے دے کر جیت گئی ہو۔ ہمیشہ اسے گردنیں کٹوانی پڑی ہیں تب اُسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پھر آپ کا ایک الہام ہے داغ ہجرت ، یعنی ایک دن ہماری جماعت کو بھی ہجرت کرنی پڑے گی ۔ دو اسی طرح آپ کا ایک الہام ہے ۔ قَدْ جَاءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَالْفَتْحُ اَقْرَبُ - يَخِرُّونَ عَلَى الْمَسَاجِدِ - رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ لَا تَشْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ )