انوارالعلوم (جلد 19) — Page 352
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۲ الفضل کے اداریہ جات رستم علی خان کے دوسرے صاحبزادے۔ ۱۹۱۸ء میں ایم ۔اے۔ او کالج علی گڑھ سے بی ۔اے کیا۔ پھر انگلستان چلے گئے جہاں سے انہوں نے ۱۹۲۴ء میں ان ٹمپل (Inner Temple) سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ انگلستان میں قیام کے دوران سیاست میں حصہ لینا شروع کیا ۔ ۱۹۲۶ء میں یو پی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ۱۴ سال تک اس کے رکن رہے ۔ ۱۹۳۷ ء میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے ۔ ۱۹۴۰ء میں مرکزی لیجسلیٹو اسمبلی کا رکن منتخب کیا گیا ۔ ۱۹۴۵ء میں مسلم لیگ کے نمائندہ کے طور پر شملہ کا نفرنس میں حصہ لیا ۔ ۱۹۴۶ء میں ہندوستان کے وزیر خزانہ بنے ۔ قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بنے ۔ دسمبر ۱۹۴۷ء تک وزیر خارجہ بھی رہے ۔ ۱۸ اکتوبر ۱۹۵۰ ء مسلم لیگ کے صدر بنے ۔ ۱۶ راکتو برا ۱۹۵ ء کو ایک شخص سیدا کبر نامی کے ہاتھوں قتل ہوئے ۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۴۵ - ۱۳۴۶ - مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء ) ٣٩ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَ كُمْ فَاسِقٌ بِنَبَأُ فَتَبَيَّنُوا (الحجرات : ) ۴۰ سن : ایک پودا جس کی چھال سے رسیاں بنتی ہیں ۔