انوارالعلوم (جلد 19) — Page 350
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۰ الفضل کے اداریہ جات ہندوستان پر تصرف ختم کر دیا۔ امریکہ سے تعلقات استوار کئے ۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۱۶۷ ۔ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ ء ) ۲۵ آویزش: چپقلش ، لڑائی ، فساد ۲۶ ارباب حل و عقد : حکومت کے معاملات میں تصرف و تسلط رکھنے والے لوگ ۔ ۲۷ کتر و بیونت: کانٹ چھانٹ ، تراش خراش ۲۸ یوسف : ۱۰۹ ۲۹ لن ترانیاں: شیخیاں ، ڈینگیں ۳۰ غضنفر علی خان را جا : ۱۸۹۴ ء کو پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں پیدا ہوئے ۔ اپریل ۱۹۶۳ء میں وفات پائی ان کا مقبرہ بھی پنڈ دادنخان میں ہے ۔ یہ ایک معز ز راجپوت گھرانے کے فرد تھے ۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی ۔ ۱۹۲۳ء میں ہندوستان کی مرکزی مجلس وضع قانون کے رکن بنے ۔ ۱۹۳۳ ء میں کونسل آف سٹیٹ کے رکن بنے۔ کچھ مدت مہا راجہ الور کے وزیر بھی رہے۔ ۱۹۳۷ء میں پنجاب کی مجلس وضع قانون کے رکن رہے اور پارلیمنٹری سیکرٹری بنے ۔ ۱۹۴۶ء کے انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر اسی مجلس کے ڑکن ہوئے ۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے وزیر زراعت و خوراک وصحت بنے ۔ پھر وزیر مهاجرین و بحالیات، پھر عراق و ایران میں سفیر اور پھر ہندوستان میں ہائی کمشنر مقرر ، و ہوئے ۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱ ۱۰۳ ۔ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء ) ا لَا يَنْحَلُ : جو حل نہ ہو سکے ۔ مشکل ۳۲ بالشویک لفظی معنی زیادہ بڑا۔ روس کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا رکن ۔ انتہا پسند اشتراکی انقلاب پسند۔ ۳۳ وسن۔ وڈرو (Woodrow Willson) (۱۸۵۶ء ۱۹۲۴ء) امریکہ کا صدر ۱۹۱۳ء سے ۱۹۲۱ء تک رہا۔۱۹۰۲ء سے ۱۹۱۰ ء پرنسٹن یونیورسٹی کا کا صدر رہا۔ ۱۹۱۱ء تا صدر رہا ۱۹۱۳ ء نیو جرسی کا گورنر رہا۔ ولسن دنیا کو جمہوریت کے لئے محفوظ رکھنے کی خاطر جنگ کو