انوارالعلوم (جلد 19) — Page 346
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۶ الفضل کے اداریہ جات ابن مسعود عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود معروف ابن مسعود - (۱۸۸۱ء ۔۱۹۵۳ء) دولت عربیہ سعودیہ کا بانی ۔ صیہونیت کے خلاف عربی تحریک کا قائد ۔ نجد کی آبائی سلطنت اُس وقت چھن چکی تھی جب عبدالعزیز آٹھ سال کا تھا چند سال بہ حالت جلا وطنی کو یت میں گزارے ۔ ۱۹۰۱ء میں صرف دس آدمیوں کو ساتھ لے کر ریاض کو فتح کیا۔ اس کے بعد فتوحات کا سلسلہ جاری ہو گیا کئی اور اہم علاقے حاصل کئے اور شاہ حسین ابن علی کو شکست دے کر حجاز پر بالا دستی حاصل کی اس طرح ابن سعود عرب کا سب سے بڑا فرمانروا بن گیا پوری سلطنت کا نام دولت عربیہ سعود قرار دیا۔ ( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۹۶۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء ) کمال اتاترک (۱۸۸۱ء ۔ ۱۹۳۸ء) ترک رہنما ۔ جدید ترکیہ کے بانی ۔۱۹۳۴ء سے قبل مصطفیٰ کمال پاشا کے نام سے مشہور تھے ۔ نوجوان ترکوں کے انقلاب میں حصہ لیا۔ پہلی عالمی جنگ میں امتیاز حاصل کیا اور ترکیہ کی شکست کے بعد مشرقی اناطولیہ میں قوم پرور جماعت اور فوج کو منظم کیا ۔ ۱۹۲۳ء سے ۱۹۳۸ء تک ترکی کے صدر رہے۔ ان کے عہد میں انقلابی اصلاحات نافذ ہوئیں نیز تر کی زبان کے لئے عربی کی بجائے لاطینی رسم الخط اختیار کیا گیا ۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۶۴ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء ) ۱۰ نپولین شاه فرانس (۱۷۶۹ء ۱۸۲۱ء) ویڈیمیئر (Vendemiaire) کی بغاوت (۱۷۹۵ء) میں اس کے زبردست اقدام نے اسے وقت کی اہم ترین شخصیت بنا دیا۔ اطالوی مہم کے قائد کی حیثیت سے اس نے پست ہمت ، فاقہ زدہ سپاہیوں کو ایک نا قابل تسخیر فوج بنا دیا۔ مسلسل بروقت اقدامات سے نپولین نے افراطِ زر کا تدارک کیا۔ کلیسیا سے صلح کی ۔ ایک نیا آئینی ضابطہ وضع کیا ۔ ۱۸۰۴ ء میں اس نے شہنشاہ فرانس اور ۱۸۰۵ ء میں ۔ رای ناہ اٹلی ہونے کا اعلان کیا ۔ ۱۲ را پریل ۱۴ ۱۸ ء کو تخت سے ) سے دست بردار ہوا ۔ ( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۰۸ ۱۷ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء ) ال جارج واشنگٹن (Washington George) (۱۷۳۲ء ۔۱۷۹۹ء) امریکہ کا پہلا صدر اور بابائے امریکہ ۔ باپ کا نام آگسٹین اور د ٹین اور دادا کا نام واشنگٹن تھا۔ وہ ۱۶۵۷ء میں