انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 338 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 338

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۸ الفضل کے اداریہ جات حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں باتیں ہی غلط ہیں اور بالبداہت غلط ہیں ۔ میں ان دونوں باتوں کو الگ الگ لیتا ہوں اور اس حد تک حقیقت پر سے پردہ اُٹھاتا ہوں جس حد تک پردہ اُٹھانا پاکستان کے لئے مضر نہیں ۔ بعض باتیں ایسی ہیں کہ اگر میں ظاہر کروں تو ان دونوں الزاموں کی لغویت اور بھی ظاہر ہو جائے گی لیکن میں پاکستان کی مصالح کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو بیان نہیں کروں گا اور میرے نزدیک جن لوگوں نے پر تاب“ جیسے اخبار میں یہ خبر پڑھ کر اسے سچا قرار دیا ہے، اُنہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے مسلمان اخبار پرتاب اور ملاپ کی سپیشلوں پر سپیشلوں پر ہنسی اُڑاتے چلے آئے ہیں ۔ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ اسی پرتاب کی ایک ایسی خبر جو بالبداہت غلط ہے بغیر تحقیق کے قبول کر لی گئی ہے حالانکہ قرآن کریم میں صاف حکم موجود ہے کہ بے اعتبار لوگوں کی طرف سے جو بات اُڑائی جائے اُسے تحقیق کے بغیر قبول نہیں کرنا چاہئے ۔ ۳۹ے دو دو دو شاید میں کوئی سرکاری راز ظاہر کرنے والا نہیں بنوں گا اگر میں اتنا ظاہر کر دوں کہ پاکستان اور ہندوستان یونین میں مذہبی مقامات کی حفاظت کے متعلق گفت و شنید ہو رہی ہے یہ گفت و شنید نومبر سے شروع ہے جب کہ سرظفر اللہ خان کی منسٹری کا سوال بھی پیدا نہیں ہوا تھا بلکہ سرظفر اللہ خان ہندوستان سے باہر تھے ۔ اس گفت و شنید کی ابتداء بھی پاکستان کی طرف سے نہیں ہوئی کہ اس میں احمد یہ جماعت کا کوئی دخل سمجھا جائے یہ مسئلہ پہلے اشاروں اشاروں میں انڈین یونین نے چھیڑا اور پھر غالباً دسمبر میں جب کہ ابھی سرظفر اللہ خان منسٹر مقرر نہیں ہوئے تھے انڈین یونین نے پاکستان گورنمنٹ کے سامنے اس مسئلہ کو باقاعدہ طور پر پیش کیا۔ اس کا ایک حصہ اخبارات میں آچکا ہے اور وہ یہ ہے کہ ننکانہ میں جلسہ کرنے کی اجازت پاکستان گورنمنٹ سے ہندوستان یونین نے طلب کی اس کا جواب دینا پاکستان گورنمنٹ کیلئے بہت مشکل تھا ۔ اگر وہ اس بات کو مان لیتے تو اس وقت کے حالات کے مطابق خطرہ تھا کہ کسی سکیم کے ماتحت اس جلسہ کو حملہ کا ذریعہ بنالیا جاتا ۔ جب مجھے یہ بات معلوم ہوئی تو جماعت احمد یہ نے پاکستانی حکومت کو اس مشکل سے بچانے کیلئے یہ درخواست دی کہ ہمارے سالانہ جلسہ کے دن بھی قریب ہیں ہمیں بھی قادیان میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے اور جو سہولتیں ننکانہ میں