انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xii of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page xii

انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کتب ہندوؤں کو حاصل ہوتا ہے اور سب سے زیادہ نقصان سکھوں کو ہوگا ۔ لہذا سکھوں کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کی بجائے پاکستان کے ساتھ الحاق کریں جس سے اُن کو سراسر فائدہ ہوگا جیسا کہ بعد کے حالات نے ثابت؟ نے ثابت بھی کیا۔ حتی کہ علیحدگی پسند تحریکات نے بھی جنم لیا۔ پس اگر سکھ اُس وقت حضرت مصلح موعود کا یہ مشورہ مان جاتے تو آج اُن کو الگ وطن بنانے کی ضرورت محسوس نہ ہوتی اور پنجاب کی تقسیم سے سکھوں کو جو معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی لحاظ سے جو نقصان اُٹھانا پڑا اُس سے وہ محفوظ رہتے ۔ مگر افسوس کہ سکھوں نے اس اپیل کو وقعت نہ دی۔ (۶) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام واقعات أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مورخہ ۲۵ ۱۷، اور ۲۹ ۲۹ جون ۱۹۴۷ء ۱۹۴۷ء کو بعد نماز نماز مغرب قادیان میں قرآن کریم کی آیت اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی روشنی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے کئی ایمان افروز واقعات نہایت لطیف پیرا یہ میں بیان فرمائے ۔ جو افادۂ عام کے پیش نظر ماہ اگست و نومبر ۱۹۶۱ ء میں روزنامہ الفضل ربوہ میں ۔ اقسطوں میں شائع ہوئے تھے۔ جنہیں اب پہلی بار اس جلد میں کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے ۔ ان لیکچرز کا خلاصہ درج ذیل ہے :۔ ا۔ اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائیدات اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام انبیاء معمولی تا تندات میں ارفع و اعلیٰ مقام ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام اہم واقعات، أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کر رہے ہیں ۔