انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 561 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 561

انوار العلوم جلد ۱۸ ۵۶۱ ہندوستانی الجھنوں کا آسان ترین حل کے ساتھ رہیں گے۔ لیکن جب عبدالغفار خاں اور عبد القیوم خاں کا نام آ جائے تو چاہے وہ دل میں عبدالقیوم خاں کا ساتھ دینا چاہتے ہوں لیکن عبدالغفار خاں کے احسانات کے پیش نظر وہ عبدالغفار خاں کا ساتھ دیں گے اور یہ ایسا معاملہ ہے کہ صرف ایک ہی سوال پر حل ہو سکتا ہے اور اس کے لئے کسی لمبی چوڑی جدو جہد کی ضرورت ہی نہیں ۔ اسی طرح وہ علاقے جن میں مسلمان اقلیت میں ہیں ان میں بھی اگر دیانتداری کے ساتھ جھگڑوں کو نپٹانے کی کوشش کی جائے تو تمام جھگڑے مٹ سکتے ہیں ۔ اس غرض کیلئے اگر انتقال آبادی کی ضرورت ہو تو اس پر بھی عمل کیا جا سکتا ہے اور یہ اتنی سیدھی سی بات ہے کہ ایک ہل چلانے والا زمیندار بھی بڑی آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے مگر یہ مسئلہ صرف اس لئے حل نہیں ہو رہا کہ اسے نفسیاتی رنگ میں حل نہیں کیا جاتا اور اس کیلئے علمی فارمولے ڈھونڈے جارہے ہیں اور لمبی چوڑی تجاویز اس کے متعلق ہو رہی ہیں ۔ مجھے جو یہ الہام ہوا کہ فَاِنْ كَانَ فِي الإِ سُلَامِ حَقٌّ فَأَظْهِر اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ خطرات اسلام کو در پیش ہوں گے مگر ایک حد تک مسلمانوں کے حقوق انہیں ضرور مل جائیں گے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دعا کرنی چاہئے کہ اے خدا ! اگر اسلام فی الواقعہ تیرا سچا مذہب ہے اور ضرور ہے تو یہ مستحق ہے اس بات کا کہ اسے تو دوسروں پر غلبہ عطا فرما۔ ( الفضل اارجون ۱۹۴۷ء) ا بخارى كتاب الشروط باب الشروط في الجهاد ۔۔۔۔۔۔ الخ)