انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 528 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 528

۵۲۸ متفرق امور تا کہ جماعت کی تجارت بہت بلند معیار پر پہنچ جائے ۔ جماعت کو اس کے ساتھ تعاون کر کے خود بھی فائدہ اُٹھانا چاہئے اور سلسلہ کو بھی فائدہ پہنچانا چاہئے غیر ممالک میں بھی ایسی ایجنسیاں قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صنعت و حرفت اسی طرح صنعت و حرفت کو ترقی دینے کا بھی سوال پیش نظر ہے اور جماعت کے صنعتی معیار کو بلند کرنے کی بہت ضرورت ہے اس کے لئے دوستوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے اور ہمیشہ اپنی مصنوعات کو خریدنا اور ان کو فروغ دینا چاہئے ۔ اس محکمہ کی طرف سے ایک ڈائرکٹری شائع کی گئی ہے جو نہایت ہی مفید عنوانات پر مشتمل ہے اور اس میں تجارت کے متعلق بہت سی قیمتی معلومات بہم پہنچائی گئی ہیں جن کی تاجروں کو ہر وقت ضرورت رہتی ہے دوستوں کو فوراً خرید لینی چاہئے ۔ فضل عمر ریسرچ انسٹیٹیوٹ صنعت کو بڑھانے اور جماعت اعت کو علمی ترقی دینے کے لئے یہ ریسرچ قائم کی گئی ہے اس میں چھ آدمی کام کر رہے ہیں اور باقی تعلیم حاصل کر رہے ہیں سرِ دست اِس کے لئے ۲۵ آدمیوں کی ضرورت ہے اور فی الحال ان سے کام چلانے کی کوشش کی جائے گی وگر نہ میرا خیال ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ دینی میدان میں ہمیں کامیابی بخش رہا ہے اسی طرح اس میدان میں بھی فوقیت تعالی دینی میں رہا ہے اسی میدان میں بخشے اور سائنس کی رو سے بھی ان کو شکست دینے کی توفیق بخشے ۔ دینے یہ وہ سارے کام ہیں جن کو تحریک جدید کر رہی ہے مگر ان کاموں کے مقابلہ میں تحریک جدید کے چندوں کو دیکھا جائے تو وہ بہت ہی حقیر ہیں اور اس کام کو وسیع کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور موجودہ اخراجات سے بہت زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑیں گے اس لئے جماعت کو ان ضروریات کے مطابق قربانی کرنی چاہئے ۔ بے شک کام زیادہ ہے اور ہم کمزور ہیں اور نادار ہیں مگر خدا نے ہمارے سپرد یہ کام کیا ہے بہر حال ہم نے کرنا ہے اور خوبی یہی ہے کہ ان مخالف حالات میں اسے کیا جائے اور اس کے دو طریق ہیں کہ اوّل تو جماعت غیر معمولی قربانی کر کے بہت زیادہ رقوم پیش کرے ۔ دوسرے نوج ے نو جوان بہت زیادہ زندگیاں وقف کریں ۔